غذر: چٹورکھنڈ کا سول ہسپتال مریضوں کیلئے درد سر بن گیا، 70کی دہائی میں تعمیر ہونے والا 10بیڈ سول ہسپتال چٹورکھنڈ قیام کے نصف صدی بعد بھی اپ گریڈ نہ ہوسکا

12552772_1258486984167441_5907636132563234971_nگلگت: جمعہ، 04 مارچ، 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) سابق گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کے آبائی گاوں چٹورکھنڈ کا سول ہسپتال مریضوں کیلئے درد سر بن گیا ۔70کی دہائی میں تعمیر ہونے والا 10بیڈ سول ہسپتال چٹورکھنڈ قیام کے نصف صدی بعد بھی اپ گریڈ نہ ہوسکا۔اس طویل عرصے میں تحصیل اشکومن کی آبادپہلے سے دس گناہ بڑھ چکی ہے مگر سرکاری سطح پرآبادی میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات اُٹھانے کی کسی حکومتی یا سرکاری زمہ دارشخص کو خیال نہیں آیا ، حلقے سے تقریباً پچاس سال اقتدار پر مسلسل قابض رہنے والا پیر سید کرم علی شاہ جو اسمبلی کے ممبر سے ڈپٹی چیف ایکزیکٹیو اور پھر گورنر کے عہدے تک تو پہنچ گئے مگر گھر کی دہلیز پر غریبوں کا علاج معالجہ کا واحد مرکز کی حالت زار بہتر بنانے کا کبھی گوارہ نہیں کیا اس لیے کی شاید وہ خود اور انکے اولا داسلام آباد اور لندن کے ہسپتالوں سے فیضیاب ہوتے ہیں ۔ کرم علی شاہ اور دیگر منتخب ممبران کی مجرمانہ غفلت کے باعث آج ہسپتال میں مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر سو کے قریب پورے اشکومن تحصیل اور ہاسس پونیال تک کے مریض ہسپتال میں چیک اپ کیلئے حاضر ہو جاتے ہیں اور ہسپتال میں اکلوتہ میڈیکل ڈاکٹر کی تعیناتی کے باعث مریضوں کی تسلی بخش معائنہ ناممکن ہو چکا ہے ،ہسپتال ہذا میں کئی برسوں سے لیڈی ڈاکٹر کی آسامی خالی پڑی ہے مگر لیڈی ڈاکٹر تاحال تعینات نہ ہوسکی جس کے باعث خواتین کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔محکمہ صحت غذر کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث ہسپتا ل میں مریضوں کیلئے ادویات دستیاب نہیں ،ڈیٹل اینڈ ایکسرے مشین زنگ آلود ہوچکی ہیں ۔ایمبولنس کا ڈرائیور نہ ہونے کے باعث گا ڈی ہسپتال میں کئی مہینوں سے پڑی ہے ، غریب مریض مہنگی پرائیوٹ گا ڈیاں ہائر کرنے پر مجبور ہیں ۔ہسپتال میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں میں غیر ضروری تاخیر کے باعث ہسپتال میں موجود سٹاف ڈبل ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں ۔علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور حلقے کے منتخب نمائندے سے ہسپتال پر رحم کھاتے ہوئے جملہ مسائل کے حل ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ایک اضافی میڈیکل آفسر کی فوری تعیناتی کیلئے اقدامات اُٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s