آج عورتوں کا عالمی دن ھے!| تحریر ڈاکٹر محمد زمان داریلی |PASSUTIMESاُردُو

Untitledآج عورتوں کا عالمی دن ھے!| تحریر ڈاکٹر محمد زمان داریلی |PASSUTIMESاُردُو

عورت بیٹی ماں بہین بیوی ھے میں ان تمام رشتوں کوسلام پیش کرتا ھوں کیونکہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک بنت حوا کا ہاتھ ھوتا ھے . ہمارا معاشرہ مردوں کی اجارہ داری والا معاشرہ ھے جہاں مسائل کے آگ کی بھٹی میں عورت کو دھکیل دیا جاتا ھے اور جب وسائل کی بات آتی ھے تو یہی مرد عورت کو اس کا حق دینے سے انکار کرتا ھے ہمارا معاشرہ اسلام کا نام لیوا ضرور ھے پر عورت کو وہ حقوق دینے کو ہرگز تیار نہیں .گھر میں سب سے ذیادہ مشقت اٹھانے والی عورت جب کھانے کا دسترخوان لگتا ھے یا وراثت کا پنچایت تو عورت سب کا منہ تکتی رہتی ھے .

عورت کو حقوق نہ ملنے کی ذمہ داری عورت پر خود بھی عائد ھوتی ھے کیونکہ جو عورت کسی کی بیٹی بیوی بن کر سسرال میں ساس کی چکی کے پاٹوں میں پس کر جب ماں بن کر خود ساس کے عہدے پر فائز ھوتی ھے تو اپنے گھر بیہا کر لانے والی کسی کی بیٹی جسے وہ اپنی بہو بنا کر لاتی ھے اس پر اپنے ساسی روایتی نسخے آزما نا شروع کرتی ھے جس دن ساس کو یہ احساس ھو کہ اس کے گھر بہو بن کر آنے والی عورت بھی کسی کی بیٹی ھے کسی دوسرے کی بیٹی میں ممنون حسین کی خاصیات ڈھونڈنے والی عورت کو اپنی بیٹی کو رانا ثناءاللہ بننے کے لکچر دینے سے باز آنا ھوگا جب تک ساس بہو کے درمیان بلی چوھے کا روایتی کھیل ختم نہیں ھوتا تب تک عورت کے حقوق غصب ھوتے رہینگے اور جس دن عورت کو یہ احساس ھونے لگے کہ وہ بھی کبھی کسی کی بہو ھوا کرتی تھی تو پھر یہ معاشرہ عورتوں کے لئے ایک مثالی معاشرہ کہا جا سکتا ھے اور مرد جب تک دوسروں کی بیٹیاں جو اس کے گھر بیوی بن کر آنے والی عورت کو اپنی جوتی سمجھتا رھے گا تب وہ یہ بھی اپنے ذھین میں مت سوچے کہ اس کی بیٹی کو سسرال میں ملکہ ممتاز بیگم کا درجہ ملے گا


 پھسو ٹائمز اُردُو کی اشاعت مورخہ 08 مارچ، 2016ء . تحریر ڈاکٹر محمد زمان

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s