چلاس: بیت العلم سکول دیامر کے سالانہ نتایج کا اعلان کر دیا گیا۔سکول کا مجموعی رزلٹ 95فیصد رہا|PASSUTIMESاُردُو

17 a17چلاس: بدھ، 09 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فارق فاروقی) بیت العلم سکول دیامر کے سالانہ نتایج کا اعلان کر دیا گیا۔سکول کا مجموعی رزلٹ 95فیصد رہا۔سالانہ نتایج کے حوالے سے بیت العلم سکول میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چلاس کے سیاسی و سماجی شخصیات بچوں کے والدین ،صحافی برادری اور وکلا ء سمیت ایس پی دیامر دانشور خان،خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ و دیگر نے بھی شرکت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی دیامر دانشور خان نے کہا کہ بیت العلم سکول نے دیامر میں تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے ،جہاں دینی و دنیاوی تعلیم بہترین انداز میں دیا جارہا ہے اور حقیقی معنوں میں طلبہ اور طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے طلبہ اور طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہ ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالمیحط،مولانا مزمل شاہ،مولانا آیاز صدیقی اور پرنسپل بیت العلم مولانہ محمد دین نے کہا کہ بیت العلم ایک غیر سیاسی اور غیر تجارتی ادارہ ہے ،جو مکمل اسلامی ماحول میں طلبہ اور طالبات کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے بچے قوم اور ہمارے ادارے کے امانت ہیں ،ان کے مستقبل کو سنورنا ہماری زمہ داری ہے ۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیا۔او ر ایس پی دیامر نے بیت العلم سکول کو 25ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s