گلگت: صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے کارگاہ تین میگاواٹ کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں ہوجائیگا، فاروق میر|PASSUTIMESاُردُو

6ecbf8e9-61da-49f0-87e1-67283736337bگلگت: جمعہ، 11 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر نے کہا ہے کہ چکرکوٹ 3میگاواٹ ، کارگاہ 3.2میگاواٹ اور بگروٹ 2میگاواٹ گزشتہ 8سال پرانے زیر التوا منصوبوں کو صوبائی حکومت نے اپنی اولین زمہ داری سمجھتے ہوئے پایہ تکمیل تک پہنچایا صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے کارگاہ تین میگاواٹ کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں ہوجائیگا چکرکوٹ اور پڑی بنگلہ میں ٹرانسمیشن لائن بھی رواں ماہ میں مناور تک پہنچ جائے گی جس سے چکرکوٹ اور پڑی بنگلہ کے پاور سٹیشن سے چھموگڑھ او ر مناور کو بجلی سپلائی کی جائے گی اور کارگاہ3میگاواٹ مکمل ہونے کے بعد لوئر امپھری اور اپر امپھری کو کارگہ سے بجلی سپلائی کی جائے گی صوبائی حکومت گلگت شہر جو کہ دارالخلافہ بھی ہے سے اندھیروں کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے سابقہ حکومتوں نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث بجلی اور صاف پینے کے پانی سمیت بنیادی مسائل خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ پڑی بنگلہ کے موقع پر عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے ابتدائی ،درمیانی اور وسیع المدتی پالیسی تیار کرلی ہے ابتدائی مرحلے میں سابقہ خراب سٹیشنوں اور زیر التوا منصوبوں کو مکملکرینگے دوسرے مرحلے میں نلتر14میگاواٹ ،16میگاواٹ اور وسیع المدتی کے منصوبوں میں ہینزل ڈیم ، سکارکوئی ، اور چھلمس داس پاور پراجیکٹس شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے صوبائی حکومت نے بھرپور عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے نلتر 14میگاواٹ رواں سال کے مئی میں مکمل ہوگا نلتر14میگاواٹ منصوبے کی تکمیل سے بجلی بحران پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے حقیقی مسائل سے بھرپور آگاہ ہے جی بی میں میگا منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں بیروزگاری کے کاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں سے بھرپور اضافہ ہوگا صوبائی حکومت سمال انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کریگی قبل ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی فاروق میر کادورہ پڑی بنگلہ کے موقع پر محکمہ پاور گلگت کے ایس ڈی او شیرزاد خان لون نے چکرکوٹ سے مناور تک بچھائی جانے والی ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s