گلگت: اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہونگے کیونکہ عوام نے جن کو مسترد کیا ہے وہ کس طرح عوام دوست ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر محمد اقبال

12208722_10208043379425757_7472053981242031802_nگلگت: جمعہ، 11 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مقاصد کے لئے عوامی جذبات سے کھیلنے والے اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام ہونگے کیونکہ عوام نے جن کو مسترد کیا ہے وہ کس طرح عوام دوست ہوسکتے ہیں صوبائی محکمہ اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے اور اس سلسلے میں تمام اراکین کابینہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں شب و روز کام کررہے ہیں جن کی ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چاہئے حکومت وفاقی ہو یا صوبائی دن رات عوام کے تکالیف کا احساس رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے بیروزگاری غربت اور جہالت سے بہت جلد چھٹکارا مل جائیگا وزیرتعمیرات نے کہا کہ عوام کا حکومت پر مکمل اعتماد ہے اور حکومت عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیگی وزیرتعمیرات نے مزید کہا کہ حاسدین ہر طرح کی سازشیں کررہے ہیں مگر انہیں منہ کی کھاناپڑے گی ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s