کراچی: گوجال سٹوڈنٹس جامہ کراچی کے زیر انتظام فیرول اینڈ ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا|PASSUTIMESاُردُو

2کراچی: ہفتہ، 12 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو(عرفان کریم مسافر) گوجال سٹوڈنٹس جامہ کراچی کے زیر انتظام فیرول اینڈ ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں جامہ کراچی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل گوجال سے تعلق رکھنے والے طباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں کراچی یونیورسٹی سے فارغ و التحصیل ہونے والے اسٹوڈنٹس کے لئے الوداعی تقریب اورسال 2016 – 2017 میں جامعیہ کراچی میں نئے آنے والے بی ایس اور ایم ایس کی اسٹوڈنٹس کے لئے تعارفی اور ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، تقریب  میں سٹوڈنٹس خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے متعارف ہوئے جہاں سیئر سٹوڈنٹس نے نیو کمر کو جامہ  کراچی  دوران تعلیم جن تجربات، درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا، طالباء زرنگار نے اولڈ اور نیو کمرسٹوڈنٹس کو خوش آمدید کہا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر آصف سید سخی نے جامہ کراچی میں آنے والے نئے سٹوڈنٹس کو دوران تعلیم مشکلات کے حوالےسے آگاہ کرتے ہوئےکہا کہ گلگت بلتستان حکومت کو ملک کے مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سکینڈوں طلبا و طالبات تعلیم جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے سے محروم ہیں جس میں خاص کر گلگت بلتستان کے طالب علموں کو داخلہ پراسس، سکالرشپ، ہاسٹل وغیرہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حکومت اور متعلقہ ادارے اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کے طلباء کو درپیش مسائل کا حال ڈھونڈ نکالے، تقریب سے سینئر طالباء مس زرنگار نے سٹوڈنس کو ،سکالرشپ حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا اس فیرول اور ویلکم پارٹی سے سینئر سٹوڈنٹس جس میں موجیب، اظہار جڈق، محترمہ شمیم ایوب نے گوجال سٹوڈنٹس جامہ کراچی کے اس اقدام کو سراہا اور آپس میں اتفاق اور اتحاد سے ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا، مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے تعلیمی نظام میں دھری پالیی ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سٹوڈنٹس کو تعلیم کے میدان میں مشکلات درپیش ہیں جس میں خاص کر داخلہ پراسس میں اکژ جی بی کے طلباء و طالبات کو سب سے آخر میں مواقع دیا جاتا ہے جو کی سراسر زیادتی ہے داخلہ تمام یونیورسٹیوں میں قابلیت یا میرٹ کے اوپر یکساں ہونی چاہئے نا کہ علاقایت، قومیت یا صوبائی لحاظ سے،  تقریب کے آخر میں عرفان کریم مسافر نے آرگنائزر کی جانب سے تقریب میں شریک تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

12837713_974904009261246_197457697_o (1)

کراچی: گوجال سٹوڈنٹس جامہ کراچی کی طرف سے سال 2016 -17 میں جامہ کراچی میں نئے آنے والے گوجال( ہنزہ) سٹوڈنٹس کے لئے دی گئی ویلکم پارٹی کے موقع پرتمام طلبا و طالبات کا گروپ فوٹو – پھسو ٹائمز

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s