چلاس: تانگیر میں دہشت گردوں کے خلاف کریکٹ ڈوان، انتہائی اہم اشتہاری ملزمان گرفتار|PASSUTIMESاُردُو

19چلاس: اتوار، 13 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) آئی جی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی دیامر رینج عنایت اللہ فاروقی کی نگرانی میں پولیس نے تحصیل تانگیر میں دہشت گردوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا۔ دیامر پولیس کی بھاری نفری نے تانگیر لورک کے مقام پر بد نام زمانہ اشتہاری عزیز اللہ ،فضل اللہ اور رحمت اللہ کے گھروں پر ریڈ کرکے کارڈن کیا۔پولیس چھاپے کے دوران تانگیر لورک سے انتہائی اہم اشتہاری ملزم نصر اللہ کو گرفتار کرکے چلاس منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر 4/7 بجرائم 302درج ہے ،جو گزشتہ کئی سالوں سے قانون سے بھاگے ہوئے تھے ۔ڈی آئی جی نے علاقے میں ایس ڈی پی او عبدالحنان اور ایس ایچ او میر غنی کی نگرانی میں چھاپوں کے سلسلے میں تیزی لانے کی ہدایت کیا ہے ۔ادھر چلاس تھور چیک پوسٹ پر ایس ایچ او فقیر محمد اور ایس ایچ او شاکر نے پولیس کے ہمراہ د و افراد سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول سمیت درجنوں ایمونیشن برآمد کرکے انھیں تھانہ میں بند کرکے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دیا ہے۔چلاس میں سٹی پولیس کے اہلکاروں عبدالغفار،عزیز الرحمن،اور نبیر خان نے ایس ایچ او شاہ سرور کی نگرانی میں ناکے کے دوران مختلف واردات میں ملوث محمد غنی نامی اشتہاری کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کر دیا ہے ۔پولیس کی بہترین کارکردگی پرآئی جی اور ڈی آئی جی نے پولیس جوانوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکٹ سے نوازا ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s