چلاس: نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کے فیصلے جات پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی کی زیر صدارت چلاس میں اعلی سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا|PASSUTIMESاُردُو

POLICE 1

چلاس: ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے لئے چلاس میں ڈی آئی جی دیامر رینج عنایت اللہ فاروقی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو رہا ہے۔ تصویر شفع اللہ قریشی

چلاس: اتوار، 13 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کے فیصلے جات پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی کی زیر صدارت چلاس میں اعلی سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں دیامر اور استور کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے شرکت کیا۔اجلاس میں دیامر اور استور کے اندر سیکورٹی کو مظبوط کرنے ،گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کو مکمل تحفظ دینے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی دیامر ریجن عنایت اللہ فاروقی نے دیامر اور استور کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت جاری کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں قانون شکن عناصرپرکڑی نظر رکھیں اور جرائم پیشہ عناصرکا گھیرا تنگ کر یں ۔انہوں نے کہا کہ فیری میڈو ،نانگا پربت ،شاہراہ قراقرم اور بابوسر روڈپر سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تھلیچی سے تھور تک پٹرولنگ کرنے کیلئے مزید 6نئی گاڑیاں فراہم کریں گے،اور سیکورٹی کے نظام کو مزید موثر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں اشتہاریوں کی لسٹ بناکر متعلقہ تھانوں اور چوراہوں پر اشتہاریوں کا ان کے تصاویر کے ساتھ پینا فلکیس آویزاں کیا جائیگا ،انہوں نے کہا کہ دیامر میں 30 ایسے اشتہاری رپوش ہیں،جن کی سر کی قیمتیں لگ چکی ہیں ،دیامر پولیس دیامر کو اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر سے صاف کرنے کیلئے چھاپوں میں تیزی لائے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں اور شہریوں کے حقوق اور جان و مال کی حفاظت کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر غفلت برتنے والے پولیس کو نہیں بخشیں گے اور ڈیوٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،دیامر پولیس شہر میں منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کریں ،اور قانون پر عملدرآمد کرائیں اور سکولوں کی سیکورٹی مظبوط اور موثر بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں ڈیوٹی سے غافل خواتین پولیس اہلکاروں کو جلد نوکری سے فارغ کر دیں گے۔


تصویر بشکریہ شفع اللہ قریشی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s