گلگت: اخباری صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فی الفور اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے، جی بی این ایس |PASSUTIMESاُردُو

77eef133-3b25-479d-8ff0-3c2e1dc6113aگلگت : اتوار، 14 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) جی بی این ایس (جی بی این ایس) کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر جی بی این ایس ایمان شاہ منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سعادت علی مجاہد (کے پی این)، جنرل سیکریٹری اشرف عاشور (روزنامہ سلام)، احمد ندیم خان (روزنامہ وطین)، بشارت احمد مہند (روزنامہ محاسب)، محبوب خیام(روزنامہ صدائے گلگت)، امتیاز علی سلطان (روزنامہ ترجمان)، ارشد ولی (روزنامہ بادشمال) منظور حسین(روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس) اور جہانگیز ناجی (روزنامہ بانگ سحر) نے شرکت کی اجلاس میں گلگت بلتستان سطح پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیاگیا اور ان مسائل کے حل کیلئے دی جانے والی تجاویز پر بحث کی گئی اجلاس میں اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سرکاری اداروں کے ذمے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث اخباری صنعت مالی بحران سے دوچار ہوکررہ گیا ہے اور اس صنعت سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کے چولہے بجھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اخباری صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے اجلاس میں صوبائی حکومت سے اپیل کی گئی کہ اس اہم صنعت کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے فی الفور اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس حوالے سے جی بی این ایس کی نمائندہ کمیٹی صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام کو مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے رابطہ مہم شروع کیاجا ئے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s