گلگت: پیپلز پارٹی ایک مردہ گھوڑا ہے جس پر قرآن پاک پڑھ کر دم کیا جائے تو بھی زندہ نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر محمد اقبال|PASSUTIMESاُردُو

1گلگت: اتوار، 13 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو( پ ر) صوبائی وزیرتعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک مردہ گھوڑا ہے جس پر قرآن پاک پڑھ کر دم کیا جائے تو بھی زندہ نہیں ہوسکتا ہے پورے ملک میں ان کی حیثیت سامنے ہے پنجاب ، خیبر پختونخواہ ،بلوچستان ،کشمیر میں ان کے لئے ٹکٹ لینے والا بندہ نہیں مل رہا ہے بلدیاتی الیکشن میں چھٹی کا دودھ یاد آگیا 8جون کے الیکشن میں عوام نے بھرپور انداز میں عدم اعتماد کرتے ہوئے سابقہ حکومتی پارٹی کو ان کی اوقات اور حیثیت یاد دلائی اور ضمانتیں ضبط ہوگئیں اب ایسے مستردشدہ افراد اپنے آپ کو اخبارات میں زندہ رکھنے کے لئے روز روز حیلے بہانے ڈھونڈرہے ہیں خالصہ سرکار زمین پر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں عوام کی زمینیں کسی نے نہیں اٹھائی ہے خالصہ سرکار زمین آباد پر کرنے پر کوئی مداخلت نہیں کی ہے حکومت جانی نقصان یاجھگڑا ہونے کی صورت میں مداخلت کرتی ہے صوبائی محکمہ اطلاعات و نشریات سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی میں دم ہے تو خواتین پر تشدد کے خلاف بل لائیں ، غیر ت کے نام پر قتل کے خلاف لائیں ، دہشتگردی ،جنگل کی کٹائی ، ماحولیاتی آلودگی ، امن و امان ،بچوں پر تشدد سمیت دیگر معاملات جو کہ دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں زیادہ ہیں ان معاملات پر بل لائیں تو ہم ساتھ دینگے خالصہ سرکارکے معاملہ میں پیپلز پارٹی صرف خود کو اخبارات کی زندہ رہنے کے لئے اچھال رہی ہے اگر وہ علاقے سے اتنے مخلص ہوتے تو اپنے پانچ سالہ دور میں لیکر آتے جس کا گندہم ابھی تک صاف کررہے ہیں ان کا دور تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جہاں پر نوکریاں سرعام بیچی گئیں ، ٹھیکے سرعام فروخت کئیگئے، کرپشن کو باقاعدہ مضمون بناکر چلایا ایسے لوگوں کو اب عوام کی باتیں زیب نہیں دیتی ہیں پی پی پی کے صوبائی کابینہ کے نام پر چند کنفیوز افراد ایسی باتیں کررہے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے 33میں سے صرف 1ممبر ان کا ہے بچگانہ حرکتیں کرنے سے پہلے سوچیں کہ کس طرف جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت مستحکم ہے اور الحمداللہ کرپشن کا ریشو تاریخ کے کم ترین درجے پر لیکر آئے ہیں 9مہینوں میں کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام کی شکایت نہیں ملی ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s