گلگت: ذولفقار آباد گلگت میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گیا ،لوگ پانی کی پیاس بجانے کیلئے دریاء کا روخ کرنے لگے ،انتظامیہ اور محکمہ واساخواب خرگوش سوئی گئی|PASSUTIMESاُردُو

13 b.jpg

فائل فوٹو

گلگت: جمعرات، 17 مارچ، 2017ء – پھسو ٹائمز اُردُو(خبرنگار خصوصی) ذولفقار آباد گلگت میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گیا ،لوگ پانی کی پیاس بجانے کیلئے دریاء کا روخ کرنے لگے ،انتظامیہ اور محکمہ واساخواب خرگوش سوئی گئی ۔گلگت بلتستان کے صدر مقام گلگت شہر کے گنجان اور پوش علاقہ ذولفقار آباد کے تمام کالونیوں میں پانی کی قلت پچھلے 2ماہ سے پانی نہیں آرہاہے اور لوگ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے دریاء سے بوتلوں اور ڈرموں میں پانی لانے پر مجبور ہیں اور محکمہ واسا کی دفتر اکثر اوقات بند رہتی ہے جبکہ کبھی کبھار کھلی ہوتی ہے تو سائلین اپنے مسائل لے کر جاتے ہیں تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے اور محکمہ واسا کے ملازمین غیر مہذبانہ انداز میں ان کا ساتھ پیش آتے ہیں۔صاحب حیثیت ،امراء اور بااثر لوگ 2000روپے کی پانی کی ٹینکر منگواتے ہیں لیکن غریب لوگ کا کوئی پرسان حال نہیں ۔سرکاری اورنیم سرکاری ملازمین اپنے اثر روسوخ استعمال کرکے سرکاری محکموں کے ٹینکروں میں پانی لاکر اپنے کام چلاتے ہیں جبکہ غریب لوگ ریڑیوں اور ڈرموں کے ذریعے دریاء سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔ اس حلقہ سے چیت کر وزیرا علیٰ گلگت بلتستان بنے والے حفیظ الرحمن کے الیکشن سے قبل کئے ہوئے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس میں انہوں نے ذولفقار آباد کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پانی کی قلت فوری طور پر حل کیا جائے گا لیکن موصوف کی پارٹی کی حکومت بنے ہوئے 9ماہ ہوگے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آرہاہے ۔ذولفقارآباد جٹیال کے تمام علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جن میں درکوت کالونی ،مرکزی ذولفقار آباد ،رحمان کالونی ،مسگار کالونی ،کریم ٹاون ،چیتا کالونی ،نورکالونی ،وحد ت کالونی ،گوپس کالونی اور پرنس کالونی شامل ہے ۔پانی نہ ہونے سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہے اور اس سے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہیں ،طلبہ وطالبات ہو یا نوکر پیشہ افراد یا کاروباری شخصیات ہو تمام پچھلے 2ماہ سے پانی کی قلت کی وجہ سے شدید ذہنی ازیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s