گلگت شہید امن سیف الرحمن خان اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے شہید سیف الرحمن نہ صرف مسلم لیگ ن کے لیڈر نہیں تھے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کا مقبول ترین رہنما تھے، فاروق میر|PASSUTIMESاُردُو

0aa52369-0e05-4c8a-ae7c-5d434dc49cf321گلگت: جمعرات، 17 مارچ، 2017ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن فاروق میر نے کہا ہے کہ شہید امن سیف الرحمن خان اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے شہید سیف الرحمن نہ صرف مسلم لیگ ن کے لیڈر نہیں تھے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کا مقبول ترین رہنما تھے شہید سیف الرحمن نے اپنی زندگی کا مقصد پائیدار امن اور ترقی کے لئے وقف کررکھا تھا آج پارٹی شہید سیف الرحمن کی اسی مشن اور اسی ویژن کو وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کے قیادت میں آگے بڑھارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید سیف الرحمن کی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان اور ماتحت زیلی تنظیموں کے عہدیداران شہزاد ہ حسین مقپون ، فدا حسین ، برکت جمیل ، شمس میر ، رضوان راٹھور ، مولانا نادر خان ، اقبال حسن ، امین شیر ، محمد اشفاق ، وزیر اصغر خان ، نصرت عالم لون ، شیر دل میر ، اورنگزیب خان ، نوید اکبر ، عادل حسین ،سلیم احمد ، عطاء الرحمن ، ارشاد عالم ، محمد بلال ، کمال حسین ، برہان الدین اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فارو ق میر نے مزید کہا کہ شہید سیف الرحمن خان کی برسی پورے جی بی میں بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائیگا اس حوالے سے مختلف اضلاع میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن شہیدسیف الرحمن کی برسی کو بھرپورے طریقے سے منانے کے لئے گلگت کے تینوں حلقوں کے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں مذکورہ کمیٹیاں اپنے اپنے حلقوں میں جلسے کی تیاریوں سے متعلق رابطہ مہم کا آغاز کریں گے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s