گلگت:مخالفین کے منہ بند ہوگئے ،گلگت سکردو روڑکا ٹینڈر ہوگیا اور 25ارب روپے کے ٹنڈر کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار بھی دئے گئے ہیں، حاجی اورنگزیب|PASSUTIMESاُردُو

collage

تصویربشکریہ محمد عسیٰ حلیم سینئر صحافی گلگت بلتستان

گلگت: جمعہ، 18 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر حاجی اورنگزیب نے کہا ہے کہ مخالفین کے منہ بند ہوگئے ،گلگت سکردو روڑکا ٹینڈر ہوگیا اور 25ارب روپے کے ٹنڈر کے لئے قومی اخبارات میں اشتہار بھی دئے گئے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن ہی گلگت بلتستان کی نمائندہ جماعت ہے جس کے دور میں ہی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق اور گلگت بلتستان میگا پروجیکٹ لگ جائینگے ۔مخالفین نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے شور مچایا تھا کہ گلگت سکردو روڑ غیر معینہ مددت کیلئے التوا کا شکار ہوگیا جبکہ اس جیسے میگا پروجیکٹ کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا کیوں کہ ایسے پراجیکٹ روزانہ کی بنیادوں پر نہیں بنتے ہیں ۔حاجی اورنگزیب نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی والوں نے اپنے کمیشن کے لئے اس روڑ پر کہیں بار صرف کاغازی کاروائیاں کروائی لیکن کمیشن نہیں ملنے پر پھر منسوخ کروایا اور آج یہ لوگ ہم پر بے بنیاد الزمات لگا رہے ہیں اور ان کو ان کی یہیں کارناموں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام نے 2015ء کے عام انتخابات میں مسترد کردیا تھا ۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے وزراء اور اراکین اسمبلی قابل اور بڑی ویژن رکھنے والے لیڈران ہیں جن کی سیاسی بسیرت کا انداز اس بات سے ہوتا ہے کہ یہ وزراء اور اراکین اسمبلی خاموشی سے عوام کی خدمت کرتے ہیں نہ کہ پیپلز پارٹی والوں کی طر ح شور مچائے چور کی طر ح شور کرتے ہیں ۔سینئر رہنماء لیبر ونگ ن لیگ نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی دور میں ہی گلگت بلتستان کو آئینی حقو ق اور گلگت بلتستان کو اقتصادی راہداری میں حصہ ملے گا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s