گلگت: اب کی بار عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیما نڈ پر عمل کروا ئے گی یا تو حکومت رہے گی یا تو ہم رہنگے، عوامی ایکشن کمیٹی |PASSUTIMESاُردُو

Gilgit Prot

گلگت اتحاد چوک جلسہ گاہ کا منظر 

گلگت: جمعہ، 18 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( ایس یو ثاقب ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے ضا من ہے اور اب تک عوامی حقوق کے لیئے کام کیا ہے ہمارا کو ئی ذاتی مفاد نہیں ہے جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کے پیش کر دہ چار ٹر آف ڈیمانڈ پر عملدر آمد نہیں کیا جا تا حکومت کو چین سے بیٹھنے نہیں دیا جا ئے گا اس سے قبل عوامی ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیما نڈ کو انتظا میہ اور صو با ئی حکومت کو پہنچا نے کی کو شش کی ہے آئیندہ کا لائحہ عمل بہت جلد طے کیا جائے گا اور اب کی بار عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیما نڈ پر عمل کروا ئے گی یا تو حکومت رہے گی یا تو ہم رہنگے ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نیئر مولا نا سلطان رئیس نے اتحاد چوک کے مقام پر احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہ سکردو رود کی جلد از جلد تعمیر کو یقینی بنا یا جا ئے خالصہ سر کار کے نام پہ عوام کی زمینوں کو غصب کر نے نہیں دیا جا ئے گا اکنا مک کو ریڈور میں گلگت بلتستان کو تیسرا فریق کے طور پر لیا جائے بجلی کے لو ڈ شیڈنگ کو ختم کیا جا ئے عوام کو گلگت بلتستان سے بے دخل کر نے کی سازش ہو رہی ہے جس کو عوامی ایکشن کمیٹی ناکام بنا دے گی ۔ عوامی ایکشن کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ گلگت بلتستان کی تمام جما عتوں کی نما ئندگی موجود ہے اور بھا ری منڈیٹ ہے ہمیں مجبور نہیں کیا جائے ایسا نہ ہو کہ حکومت عوام سے بھیک ما نگے گی ہم اتنے بھی لاچار مجبور نہیں ہیں ہمیں مجبور بنا نے کی سازش ہو رہی ہے اب کی بار عوامی ایکشن کمیٹی احتجا ج کے لیئے سڑکوں پہ نہیں آئی گی بلکہ چارٹر آف ڈیما نڈ پر عملدر آمد کرانے کے لیئے میدان سجا ئے گی اس کے لیئے جس حد تک جا نا پڑے گا گر یز نہیں کیا جا ئے گا ۔ اس دوران جماعت اسلامی کے جنر ل سیکڑ یٹری نظام الدین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس وقت پورے گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام احتجا جی مظا ہرہ ہو رہا ہے جس کو ناکم بنا نے کے لیئے انتظا میہ اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی لیکن عوام نے ثا بت کر دیا کہ ہم اپنے حقوق کے لیئے ایک ہیں شیعہ علما ء کو نسل کے رہنما ء سید یعصب الدین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ گلگت بلتستان کے سا تھ ظلم کی انتہا ء ہو رہا ہے اب ہم کو حسین ؑ کی طر ح اپنی زند گی کو قر بان کر نا ہو گا اور ہم کسی بھی قر با نے دینے سے در یخ نہیں کر ینگے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما محمد علی شاہ نے کہا کہ ہم کو سو تیلی ماں جیسا سمجھا جا رہا ہے ایسا نہیں کیا جائے ہمیں برا بر ی کے حقوق دیئے جا ئیں اور ہماراے وزیر اعلیٰ کچھ شر م کرے اور گلگت بلتستان کے عوامی نما ئندے کی طر ھ کام کر یں چور دروازوں سے نو کریاں کروا کر اقر باء پروری کو پروان چڑا کر عوامی ملکتی ارضی کو سکھوں کے قانون کے تحت لو ٹنے کے عمل کو بند کر دیا جائے جس خالصہ سرکار کی بات ہو رہی ہے وہ قانون گلگت بلتستان میں لاگو نہیں ہو تا ہے گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ کا قا نون ہے جس پر عمل کیا جائے اور ہمارے حقوق دیئے جا ئیں ۔ احتجا جی جسلے کے انعقاد کے لیئے عوامی ایکشن کمیٹی نے ڈی سی گلگت کو درخوست دی تھی لیکن ڈی سی نے اس درخوست کو مسترد کر کے احکاما ت جا ری کیئے تھے کہ جو بھی احتجا ج کر ے گا اس کے خلاف قومی ایکشن پلان کے کاروائی ہو گی لیکن عوامی ایکشن کمیٹی نے انتظا میہ کی ایک نہ سنی اور جلسے کا انعقاد کیا ۔ اس جلسے کے انعقاد پہ مقدمہ درج ہو نے کے ساتھ گر فتا ریوں کے بھی امکا نات ہیں ۔ اس کو بھا نپ کر عوامی ایکشن کمیٹی نے وارننگ جا ری کر دیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان اور پا کستان کے مفاد میں کام کر رہی ہے ایسا کو ئی بھی کام نہیں کای گیا ہے جس قومی ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہو اگر امن و امان کے لیے کام کر نا جر م ہے تو یہ جر م کر تے رہنگے ، اھتجاج میں قومی جام عتوں سیمت مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے شر کت کی بارش کی وجہ سے پرو گرام کو مختصر کر دیا گیا ۔

Baltistan Prot.jpg

سکردو میں احتجاجی مظاہرے کا منظر :-تصویر آئی بلتستانی فیس بک پیج سے


تصاویر بشکریہ وجاہت علی | ائی ایم بلتستان فیس بک پیج

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s