گلگت: بروشسکی زبان کے نوجوان شاعروگلوکارعبدالسلام سائی آج ہم میں نہیں رہے|PASSUTIMESاُردُو

1545716_873189339464506_4264208402208614514_nگلگت: جمعہ، 18 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور)  جوٹیال تھانہ کے حدودمیں ریڈیوپاکستان کے قریب قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر بارہ بورپستول سے خودپر گولی چلاکر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔زرائع کے مطابق یاسین ہندور سے تعلق رکھنے والا ذوالفقار آباد کے رہائشی22سالہ نوجوان عبدالسلام ولد تتی خان نے جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب اپنے بیٹ روم خود پر گولی چلائی جس پر گھر والے جب کمرے میں پہنچے تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا اور انکی جان نکل چکی تھی۔اطلاع ملنے پر جوٹیال پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور زرائع کے مطابق پولیس نے عبدالسلام کا زاتی موبائل اور لیپ ٹاپ اپنی تحویل میں لیکرمزید کارووائی شروع کردی ہے۔ پولیس کارووائی کے بعد نوجوان کی نعش کو اسماعیلی قبرستان زوالفقارآباد میں سپردخاک کیا گیا۔ عبدالسلام بہت ہردلعزیز نوجوان اور شاعر بھی تھا اور کے آئی یو سے بی بی اے آنرز کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ مرحوم کی اچانک موت پر دوست احباب و اہل خانہ غم سے نڈھال ،تدفین کے وقت ہر آنکھ آشکبار تھی ،رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s