جگلوٹ: صوبائی حکومت پہاڑی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والی گاؤں جگوٹ سئی بالا کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس مشکل گھڑی میں جگوٹ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان|PASSUTIMESاُردُو

21211.jpgجگلوٹ، گلگت : منگل، 22 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فاروق میر کا گزشتہ روز پہاڑی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والی گاؤں جگلوٹ سئی بالا جگلوٹ کا ہنگامی دورہ پہاڑی تودہ گرنے سے3گھرانے مکمل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 5مکانات کو جزوی نقصان ہوا تھا اور متعدد مال مویشی ہلاک ہوگئے تھے پیر کے روز وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے متاثرہ گاؤں جگلوٹ سئی بالا سب ڈویژن جگلوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جگلوٹ گلگت نے پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر کو نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر پر پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پہاڑی تودہ گرنے سے متاثر ہونے والی گاؤں جگوٹ سئی بالا کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس مشکل گھڑی میں جگوٹ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر متاثرین کی درد رسی کیلئے آئے ہیں ا ور متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہاکہ پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون کی ہلاکت افسوس ناک واقع ہے صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں تمام متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی بنیادوں پر ضروری امداد فراہم کردی گئی ہے 24گھنٹے کے اندر سسٹنٹ کمشنر سے نقصانات کی رپورٹ مرتب کی ہے چند روزکے اندر متاثرہ گھروں اور جاں بحق خاتون کو معاوضہ ادا کیا جائے گا اور24گھنٹے کے اندر متاثرین کو مزید خیمے اور کھانے پینے کے شیاء فراہم کریں گے ڈیزاسٹرمینجمنٹ والے آئندہ چند روز میں متاثرہ گاؤں کا دورہ کریں گے اور پہاڑ جہاں سے تودہ گرا ہے اپنی رپورٹ مرتب کریں گے آیا یہ جگہ رہنے کے قابل ہے یا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت مشکل کے اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی صوبائی حکومت تمام معاوضہ جات عوام کے دہلیز پر دے گی معاوضے متاثرہ خاندانوں کا مداوا نہیں ہے حکومت کی طرف سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار ہے قبل ازیں پارلیمانی سیکریٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ اور معاون خصوصی فاروق میر نے پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر جاکر تعزیت کی اور لواحقین سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔12122121

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s