چلاس: تانگیر گچھر جھیل میں برفانی تودہ آگرا جس کی وجہ سے جھیل ٹوٹ گیا ،اور ہزاروں کنال زرعی اراضی زیر آب آگیا|PASSUTIMESاُردُو

630b2856-aa4b-49af-8286-4821c88c2adb.jpgچلاس: منگل، 22 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) تانگیر گچھر جھیل میں برفانی تودہ آگرا جس کی وجہ سے جھیل ٹوٹ گیا ،اور ہزاروں کنال زرعی اراضی زیر آب آگیا ،پانی کا ریلہ گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں نے محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر کی تحصیل تانگیر کے نواحی گاوں پھپٹ کے مقام پر موجود قدرتی جھیل میں الصبح برفانی تودہ گر گیا ،جس کی وجہ سے جھیل میں پانی کا بہاو بڑھ گیا اور جھیل کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،اور جھیل کا پانی سیلابی ریلے کی شکل میں دریائے تانگیر میں شامل ہوگیا۔پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے سیلابی ریلہ کا پانی گبر اور پھپٹ گاو ں کے قریبی آبادیوں اور گھروں میں داخل ہوگیا،اور ہزاروں کنال اراضی زیر آب آگئی۔جھیل کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقام کی طرف نکل مقانی شروع کر دیا۔دیامر کی ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کیلئے تانگیر روانہ ہوگئی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ تانگیر یوسف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات اُٹھا رہی ہے،جھیل میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ ہے ،جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s