گلگت:گلگت بلتستان تعلیمی میدان میں پاکستان کے باقی شہروں کی نسبت بہت آگے ہے، برکت جمیل|PASSUTIMESاُردُو

5c47e254-a449-459d-a8a6-e42dc7072a70گلگت۔ :منگل، 22 مارچ، 2016ء – پھسوٹائمز اُردُو  (پ۔ر) گلگت بلتستان تعلیمی میدان میں پاکستان کے باقی شہروں کی نسبت بہت آگے ہے۔ اسی طرح ایگل پبلک سکول نے بہت کم عرصے میں زیادہ کامیابی حاصل کی ہے جو کہ ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ مبارک باد کا مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار برکت جمیل پارلیمانی سیکرٹری ٹوریزم ،سپورٹس اینڈ یوتھ، ڈائریکٹر سپورٹس حسین علی و دیگرمہمانان گرامی نے ایگل پبلک سکول امپھری کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتاہے۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین بھی خصوصی توجہ دیں۔ معاشرے کے لئے کرامت اور مفید جو انسانیت کی خدمت کرسکے۔ ایسے افراد پیدا کئے جاسکے ۔ ایگل پبلک سکول جس طرح سے تعلیمی میدان میں بچوں کی تربیت کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے اور بچوں کی صلاحیتیں آئے دن بڑھ رہی ہیں جب کی مختلف مقابلوں میں اس سکول کے طلباء کے کئی میڈ ل حاصل کرلئے ہیں۔جس پر ایگل پبلک سکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہیں ۔ تقریب میں سول سو سائٹی والدین اور میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔پروگرام میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز اور سٹیج پر اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s