گلگت: صوبائی حکومت کو 10ماہ ہوئے مگر ممبران اسمبلی کا اے ڈی پی ٹینڈر پر نہ پہنچ سکا، عوامی اہمیت کے سینکڑوں ا ربوں کے منصوبے تاخیر کا شکار|PassuTimesاُردُو

427781_436088263105356_1058063410_n

فائل فوٹو ہدایت اللہ اختر سے

گلگت: جمعہ، یکم اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) صوبائی حکومت کو 10ماہ ہوئے مگر ممبران اسمبلی کا اے ڈی پی ٹینڈر پر نہ پہنچ سکا، عوامی اہمیت کے سینکڑوں ا ربوں کے منصوبے تاخیر کا شکار،عوام ممبران اسمبلی سے اے ڈی پی کے حوالے سے پوچھتے پوچھتے تھک گئے ،ممبران اسمبلی بھی عوام کو اے ڈی پی کے حوالے سے جھوٹ پے جھوٹ بولنے لگے ۔ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اے ڈی پی پر بروقت کام مکمل نہ ہونے کے باعث ممبران اسمبلی کے اربوں کے منصوبے غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں ، اے ڈی پی کی تاخیر کے باعث عوام میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے ، عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کے زریعے اپنے اپنے علاقوں میں مختلف ترقیاتی سیکمیں رکوا ئے ہیں اور سیکموں پر بروقت ٹینڈر کیلئے گلگت بلتستان کے عوام بے چین ہے مگر صوبائی حکومت وجود میں آئے دس ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر ممبران اسمبلی کا اے ڈی پی تاحال محکمہ پلاننگ سے فائینل نہ ہو سکا۔ اپوزیشن ممبران اسمبلی نے اے ڈی پی کی تاخیر کو صوبائی حکومت کی ناکامی اور بیورکریسی کی مان مانی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی کی ترقی نہیں چاہتی ہے اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں پر کام کے حوالے سے حکومت کو ئی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔مختلف اپوزیشن کے ممبران اسمبلی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیورکریسی کے سامنے بے بس ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی بجائے انکی ترجیحات کچھ اور ہیں ۔ حکومت کی نااہلی کے باعث ہم عوام کے سامنے جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں ۔اپوزیشن ممبران کا کہنا تھا ایک مہینے تک حکومت اے ڈی پی پر ٹینڈر کرانے میں ناکام ہوگئی تو اپوزیشن ممبران حکومت کی غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے پاس عوامی خدمت کیلئے اے ڈی پی کے علاوہ کچھ نہیں ہے اگر وقت پر اے ڈی پی پرکام نہ ہو سکا تو پھر عوام ہمیں کبھی نہیں بخش ینگے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s