گوجال: شدید برفباری سے وادی چپورسن میں چار ہزار کی آبادی محصور، ضلعی،صوبائی انتظامیہ سمیت پاک آرمی سے فوری امداد کی اپیل|PASSUTIMESاُردُو

chupusanچپورسن گوجال: اتوار، 03 اپریل 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (حیدرعلی بدخشانی) ضلع ہنزہ کی دورافتادہ گاؤں وادی چپورسن میں گزشتہ 40 گھنٹوں سے برفباری جاری ہے، تازہ ترین اطلاعت کے مطابق اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے جس کی وجہ سے وادی چپورسن کا سوست  گوجال سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے علاقے میں غذائی اجناس کی قلت پیداء ہونے کا اندیشہ ہے، متعدد مقامات پر کچے مکانات گرنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ لینڈسلاڈنگ اور تودہ گرنے کے خدشات سے مختلف مقامات پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں کے بعد شروع ہونے والے برفباری نے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر کیا ہوا ہے علاقے میں ایس سی اوکا واحد ٹیلی مواصلات کا نظام بھی ناکارہ ہوگئے ہیں، جبکہ چراگاہوں میں  اکثر مقامی افراد مال مویشوں کے ساتھ شدید برفباری کی وجہ سے پھنس گئے ہیں تا حال خوشی قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے علاقے کے مکینوں نے ضلعی ، صوبائی سمیت پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

12670625_1014166811953341_4417983665457765066_n

تصویر 23 مارچ 2016ء چپورسن روڈ برفباری کے دوران لی گئی تصویر

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s