چترال: مسلسل بارشوں کے بعد چترال کے محتلف ندی نالیوں میں طغیانی، پہاڑوں سے تودے گرنے اور سیلاب سے پانچ افراد جاں بحق تین زحمی|PassuTimesاُردُو

12933097_1261199760574696_5856490039129586353_n

چترال: میں مسلسل بارشوں کی وجہ سےندی نولیوں میں تغیانی اور رابطہ سڑکیں شدید متاثر- تصویر انجینئر محمد درجات سے

چترال: پیر، 04 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (گل حماد فاروقی) چترال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے محتلف ندی نالیوں میں طغیانی کی وجہ سے اکثر وادیوں کے راستے بند رہے جبکہ جگہہ جگہہ پہاڑی تودے اور بھاری پتھر گرنے سے بھی چترال کے ساتھ زیادہ تر وادیوں کا رابطہ منقطع رہا۔ چترال سے گرم چشمہ، وادی کیلاش، مستوج، بونی، تورکہو، کان خون، بروغل وغیرہ کی سڑکیں مکمل طور پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہیں۔

بارشوں کے بعد محتلف برساتی نالوں میں سیلاب کی وجہ سے ملبہ سڑک پر جمع ہونے لگا جس کی وجہ سے ان راستوں پر ٹریفک بند رہی۔ پہاڑی تودے گرنے اور سیلاب کی وجہ سے وادی گوبور، جونالی کوچ، آیون وغیرہ میں پانچ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ گھروں پر پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے کئی افراد زحمی ہوئے ہیں۔

چترال شہر میں مولین گول کے نالے میں طغیانی کی وجہ سے آس پاس کے علاقوں کا چترال کے ساتھ رابطہ منقطع رہا۔ اس نالے پر تحصیل میونسپل انتظامیہ نے لکڑی کا پیدل پل بنایا ہے جس کی حالت انتہائی حراب ہے اور کسی بھی وقت گر کر کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نالے میں موسم گرما میں اس سے بھی زیادہ سیلاب آتا ہے جس کی وجہ سے اس وادی کے اکثر لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اس نالے کی صفائی کی ذمہ داری محکمہ ایریگیشن یعنی آبپاشی کا ہے، اس نالے سے گزرنے والے سڑک محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا ہے اور اس نالے پر لکڑی کا محدوش پُل تحصیل میونسپل انتظامیہ کی ملکیت ہے جبکہ عوام تین چکیوں میں پیس رہے ہیں اور عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوئی بھی محکمہ قدم نہیں اٹھاتا شائد یہ ایک بار پھر کسی بڑے حادثے کی انتظار میں ہیں کہ بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد یہ محکمے حرکت میں آئیں گے اور ان راستوں اور پُلوں کو تعمیر کروائیں گے


تصویر بشکریہ محمد درجات

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s