چلاس: دیامر میں قیامت صغرا طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا کر رکھ دیا ، دیامر میں 10افراد جاں بحق ۔درجنوں افرادزخمی ہوگئے|PassuTimesاُردُو

33073e75-1bc5-4ada-9bcf-213ef7a1a45aچلاس: پیر، 04 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) دیامر میں قیامت صغرا طوفانی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا کر رکھ دیا ، دیامر میں 10افراد جاں بحق ۔درجنوں افرادزخمی ہوگئے،سینکڑوں گھر اور مکانات تباہ ۔شاہراہ قراقرم رائیکوٹ سیکشن اور کوہستان سیکشن کے مختلف مقامات پر بند ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 72گھنٹوں سے جاری بارش کی وجہ سے ضلع دیامر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ،چلاس ،تانگیر،تھک نیاٹ داریل،گوہر آباد ،تھور،ہڈور ،کھنر،کھنبری اور بابوسر میں سینکڑوں گھرانے متاثر ہوگئے ہیں ،گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے سینکڑوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔بارش کی وجہ سے دیامر کے نالہ جات کو جانے والی تمام سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے ۔جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں مقیم لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کی قلت کا بھی سامنا ہے،بالائی علاقوں میں گھروں کی چھتیں گرنے اورچھتوں سے پانی ٹپکنے کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تحصیل چلاس کے نواحی گاوں جچن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ریسکو کرکے چلاس ہسپتال منتقل کر دیا ہے ،اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے ۔جاں بحق ہونے والوں میں عبدالقیوم ولد مستقیم،ابرار ولد عبدالقیوم،آسمہ ولد قیوم اور بخسینہ ولد قیوم شامل ہیں ،جبکہ زخمی ہونے والوں میں عاشیہ زوجہ عبدالقیوم،اسرار ولد قیوم اور مکیہ ولد قیوم شامل ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔اُدھر تحصیل تانگیر میں موسلا دہار بارش کے باعث لورک گاوں میں اسلم نامی شخص کا مکان گرنے سے شوہراور بیوی سمیت 5افراد موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں ،جبکہ ۵ سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ادھر وادی تھور کے نواحی گاوں تھرلی میں بارش کے باعث پتھر گرنے سے 70سالہ امیراحمد نامی شخص جان بحق ہوگیا ہے۔دیامر میں گزشتہ روز سے جاری قیامت خیز بارشوں کی وجہ سے اب تک 10افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکا ہے اور ذرائع مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s