گوجال: وادی مسگر میں سیلاب نے تباہی مچادی، 6 مکانات سمیت 100 سے زائد مویشی خانے منہدم ہونے سے 150 سے زائد مال مویشی ہلاک |PassuTimesاُردُو

3c939834-fe3d-4cfb-a45a-16816811d020مسگر گوجال: منگل، 05 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبرنگار خصوصی) تازہ ترین اطلاعت کے مطابق تحصیل گوجال کا سرحدی علاقہ گلگت بلتستان کا آخری گاؤں وادی مسگر میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد برفباری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، 6 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 100 سے زائد مویشی خانہ جات منہدم ہوجانے سے 150 سے زائد بھڑبکریاں ہلاک ہوگئیں ہیں، مختلف چراہ گاہوں سے ابھی تک مال مویشیوں کی تفصلات موصول نہیں ہوئی ہے مال مویشیوں کے حوالے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے اس قیامت غیز بارش اور برفباری میں خوشی قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے مسگر گوجال سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی اور سیاسی شخصیت اور متاثرین گوجال رابطہ کمیٹی کی سابقہ کواڈینیٹر جہانگیر شاہ نے پھسو ٹائمز کوابتداہی طور پر نقصانات کی تفصیلا ت بتاتے ہوئے مزید کہا کہ جگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ ، ندی نالوں سے تغیانی ، برفانی تودہ گرنے وادی کے مختلف علاقوں میں یہ واقعات رونما ہوئی ہیں ، بجلی اور مواصلات کا نظام اس وقت مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہے جبکہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سوست اور  وادی کے درمیان واحد رابطہ سڑک منقطع ہے جس کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ علاقے میں غذائی قلت نہ ہو نقصانات اور روڈ کی فوری بحالی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقے کا دورہ کریں اور اس آفت میں ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کیاجائے ۔ مزید تفصیلات جاری ہے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s