Daily Archives: April 6, 2016

گلگت:جی بی کو نسل کے ووٹ کے حوالے سے کسی امیدوار سے میری ڈیل نہیں ہوئی ہے ،مقامی اخبارات میں مجھ سے منسوب خبریں من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،نوازخان ناجی|PassuTimesاُردُو

ناجیگلگت: بدھ، 06 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) قوم پرست رہنما و رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ جی بی کو نسل کے ووٹ کے حوالے سے کسی امیدوار سے میری ڈیل نہیں ہوئی ہے ،مقامی اخبارات میں مجھ سے منسوب خبریں من گھڑت،جھوٹ اور بے بنیاد ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جی بی کونسل کیلئے
بی این ایف کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے اور نہ ہی میں نے کونسل کے ووٹ کے حوالے سے کسی سے حتمی وعدہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی بی کونسل کے ووٹ کیلئے سید افضل،محمد موسیٰ،محبوب علی(اوبامہ)،حاجی فدا سمیت متعدد امیدوار مجھ سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر کسی کے ساتھ حتمی بات نہیں ہوئی ہے ۔تمام امیدوار میرے لیے قابل احترام ہیں مگر ووٹ اُس امیداور کو دونگا جو میری نظر میں جی بی کونسل کیلئے موزوں ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ امیدواروں میں سے کسی کو مو زوں نہ سمجھا تو جی بی کونسل انتخابات کے روز غیر حاضر رہونگا۔میرے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی ڈیل کی خبریں گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں

ہنزہ: کے کے ایچ کے مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں کے لیے اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،عوامی ورکز پارٹی

12966485_1046430292102188_2096216297_nہنزہ: بدھ، 06 اپریل، 2016ء – پھسوٹائمز اُردُو  (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام جمال نے ہے کہ حکومت صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہے عوم کے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ضلع ہنزہ کے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے رابطہ رستے بند ہے ور این ڈی ایم اے سمیت دیگر ادارے اخباری بیانات سے لوگوں کو تسلی دے رہے ہے اخباری بیانات کے جگہ میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو کہ ابھی تک نظر نہیں ارہی۔انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین کےمدد کے بجاے حکومت اور اس کے وزرا کونسل کے ووٹ بیجھنے کے لئے گاہکوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں جو کہ شرمناک عمل ہے۔ ۔ مریضوں کو اسپتال پہنچنے، طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی مسافر گزشتہ پانچ دنوں سے کے کے ایچ پر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار موجود ہیں اور کھانے پینے کی اجزاءکی سخت قلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالائی ہنزہ کی تحصیل گوجال میں وادی شمشال، مسگر اور چپورسن جیسے دشوار گزار علاقوں میں رابطہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین محصور ہیں جس کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی خاص کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام جمال نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے کے ایچ کے مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں کے لیے اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عوامی ورکرز پارٹی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ان تمام افراد کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا انتظام کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو او جس کے پاس کے کے ایچ کے مرمت کا کنٹریکٹ ہے، اپنی ذمہ داریاں بالکل بھی نہیں نبھارہاہ

ہنزہ: ضلعی انتطامیہ ہنزہ فوری طور پر رابطہ سڑک اور پینے کا صاف پانی کو جلد بحال کیا جائے، عزیز احمد تحریک انصاف|PassuTimesاُردُو

12376836_1064685093570887_2955956977213766098_n

تصویر ہنزنیوز سے

گوجال: بدھ، 06 اپریل، 2016ء -پھسو ٹائمز اُردُو (حیدر علی گوجالی) پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے ضلعی آرگنائز عزیز احمد نے آج ڈپیٹی کمشنر ہنزہ سے ملاقات کر کےحالیہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ضلع ہنزہ کے تمام علاقوں میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا، انہوں نےموجودہ صورتحال کے پیز نظرضلع بھر میں تمام سکولوں کو بند رکھنے کے بارے میں ڈی سی ہنزہ سے مطالبہ کیا تا کہ بچے اور ٹیچرزمزید پریشانی سے بچ سکے۔ ڈی سی ہنزہ نے یقین دیا کی وہ ڈپیٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سے معاملہ طے کر کے جلداحکامات جاری کرینگے۔
پاکستان تحریک انصاف کے عزیز احمد نے مزید کہا کہ حالیہ 3 دنوں کی بارش کی وجہ سے لور ہنزہ خزرآباد، حسین آباد، مایون اور خانہ آباد میں تمام تر زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے تمام ضلع انتظامیہ سے پرُ زور گزارش ہے کہ فوری طور پر رابطہ سڑک اور پینے کا پانی کو بحال جلد بحال کردیا جائے یہ چاروں گاؤں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے شدید ترین خطرے میں ہے۔

گلگت:موجودہ حکومت کے وزراء متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان|PassuTimesاُردُو

3bdb0e17-ef27-409d-be76-3e594015750a.jpg

گلگت: پیپلز پارٹی کے صوبائی قیادت اوشکھنداس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

گلگت: بدھ، 06 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمزاُردُو (خبرنگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ،سینئرر نائب صدر جمیل احمد ، جنرل سیکریٹری محمد اسماعیل اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اوشیکھنداس میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے ۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کو موجودہ حکومت کی جانب سے ان متاثرین کو بے یارومدگار چھوڑنے اور ان کے مسائل پر توجہ نہ دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء متاثرین کے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں اور فوٹو سیشن کے بعد فیس بک پر چڑا کر اپنی سیاست چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ،انہیں عوامی مسائل کا ذرہ بھر بھی احساس نہیں ۔صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہم بارشوں اور سیلا کے متاثرین کے ساتھ اس مجبوری کے عالم میں ہر وقت ساتھ ہیں جس پر سیلاب متاثرین نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ حکومتی وزراء صرف پروٹوکول اور اپنی شاہ خرچیوں کے علاوہ مسائل سے کوئی غرض نہیں رکھتے ۔

گلگت: عما ئدین چپورسن نے صوبائی حکومت اور خصوصا پاک آرمی سے ہیلی سروس کے زریعے وادی چپورسن میں ادوایات اور غذائی اجناس پہنچانے کا مطالبہ کردیا|PassuTimesاُردُو

12919916_452831734916413_1472775422306216814_n

چپورسن گوجال میں برفانی تودہ گرنے سے تباہی کا منظر

چپورس، گوجال: بدھ، 06 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (حیدرعلی گوجالی) چپورسن گو جال روڈ بر فباری کی وجہ سے مکمل طور پر بند عوام گھروں میں محصور ۔ حالیہ بارشوں کے دوران چپور سن گوجال کے علاقے میں شدید بر ف باری ہو ئی جس پہ ایک فٹ سے زیادہ بر ف پڑی اور اس دوران لینڈ سلا ئیڈ نگ اور بر فا نی تودے گر نے سے جنگلات سمیت روڈ کو شدد نقصات ہوا ہے اب تک عوام اپنے مدد آپ کام کر کے میلوں پیدل چل کر اپنے ضروریات زند گی پورے کر رہے ہیں حکومت اور انتظا میہ کی جانب سے کو ئی بھی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے بجلی کی لا ئنیں کٹ گئی ہیں بجلی کے کھمبے اکھر گئے ہیں تمام نظام زند گی مفلوج ہو گیا ہے ۔ ایس سی او کا واحد مو صلا تی بھی بند ہو نے سے آپس میں را بطے بھی نہیں ہو پا رہے ہیں ۔ شدید سردی کے بدولت بچے اور ضعیف العمر افراد بیما ریوں میں مبتلا ءہیں صحت کے حوالے سے بھی کو ئی انتظا م نہیں ہے غذا ئی قلت نے عوام کو ذہنی مر یض بنا دیا ہے ۔ عما ئدین چپورسن نے حکومت خصوصا پاک آرمی سے مطا لبہ کیا ہے ہیلی سروس کے زریعے وادی چپورسن کو ادوایات اور غذائی اجناس پہنچایا جائے تاکہ مزید بحران پیداء نہ ہو اور تباہ شدہ چپورسن رود کی بحالی کے لئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات اٹھا ئیں جا ئیں۔