چلاس: شاہراہ قراقرم بلاک ہونے کی وجہ سے چلاس میں پھنسے 2 چینی اور 24پاکستانی مسافر بذریعہ ایم آئی ہیلی کاپٹر ایبٹ آباید پہنچ گئے|PassuTimesاُردُو

12961531_934272860026291_7995695861316682390_n.jpgچلاس : جمعرات، 07 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فارقی) حالیہ بارشوں سے شاہراہ قراقرم بلاک ہونے کی وجہ سے چلاس میں پھنسے 2 چینی اور 24پاکستانی مسافر بذریعہ ایم آئی ہیلی کاپٹر آبیٹ آباد پہنچ گئے۔

شاہراہ قراقرم رائیکورٹ سیکشن جگلوٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔شام تک گلگت کیلئے بھی روڈ کھل جائیگا.

شاہراہ قراقرم کو ایک روز کے اندر اندر کھولنے کے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ایف ڈبلیو حکام چوتھے روز بھی شاہراہ قراقرم سے ملبے ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔شاہراہ قراقرم رائیکورٹ سیکشن اور کوہستان سیکشن میں کام میں ست روی کے باعث روڈ تاحال کھل نہ سکا ،سینکڑوں مسافرچلاس اور کوہستان میں ۵ روز سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مسافروں نے کوہستان اور دیامر کے مقام پر بند شاہراہ قراقرم کو اپنی مددآپ کے تحت کھولنے کیلئے کام شروع کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق رائیکورٹ سیکشن کے اندرچلاس سے گونر فارم تک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے ،جبکہ ادھر چلاس سے بسری تک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے واگزار کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم کو آئندہ 24گھنٹوں کے اندر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا ۔چلاس میں مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5روز سے سینکڑوں مسافر چلاس اور کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر پڑے ہوئے ہیں ،لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری جبیں خالی ہوچکی ہیں ۔وزیر اعلی مسافروں پر ترس کھائیں اور پھنسے مسافروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکو کرکے گلگت پہنچا دیا جائے۔ادھر دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافظ کرکے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیا ہے ۔،لیکن ایمرجنسی کا عوام کو عملا کوئی فائدہ نہ مل سکا ضلعی سربراہان ضلع سے باہر ہیں ،عوام کے مشکلات میں بدستور آضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s