گلگت: آغاخان ڈیلولپمنٹ نیٹ ورک کے زیلی ادارے فوکس ہیومینٹرین اسسٹنس گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا|PassuTimesاُردُو

42c9d90f-228b-40ee-ac8d-f0ea51caa6fa

تصویر علی سرور سے

ہنزہ: جمعرات، 07 اپریل،2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) آغا خان ڈیلولپمنٹ نیٹ ورک کے ذیلی ادارے فوکس ہیو مینٹرین اسسٹنس گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ادارے کی جانب سے اب تک 37متاثرہ گھرانوں کو ونٹراسزڈ ٹینٹ ، کمبل ، ترپال شیٹس تقسیم کئے گئے جبکہ ساتھ ہی ساتھ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری کا جائزاتی کام بھی جاری وساری ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ٹینٹس بھی ہیلی کاپٹر سے متاثرہ علاقوں میں پہنچادئیے گئے ہیں۔ ضلع غذر سے 10 انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت پہنچایا گیا اورگلگت بلتستان دیگر علاقوں سے بھی مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹرگلگت کے ہسپتالوں میں پہنچایا جائے گا متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

گزشتہ سال فوکس پاکستان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ادارے کی جانب سے227زلزہ متاثرہ گھرانوں کو ونٹراسزڈ ٹینٹ ،پانچ سو سے زیادہ کمبل ،پانچ سو ترپال شیٹس تقسیم کئے گئے ۔فوکس کی جانب سے 583گھرانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا ۔جبکہ 583متاثرہ گھرانوں کو فی کس امدادی پیکیج میں ایک لاکھ کلو آٹا،12500 لیٹر کوکنگ آئل،25000 کلو چاول،10000 کلو دال، 2500کلو چینی،ا2500کلو چائے،اور ا2500 تھیلا نمک تقسیم کئے گئے۔

اس پورے ایمرجنسی آ پریشن میں فوکس کا عملہ اوررضاکاروں نے سخت محنت اور جان فشانی سے کام لیا ہے جوکہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s