چلاس: حالیہ بارشوں سے واسا کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے فائر برگیڈ سے مدد لے لیا|PassuTimesاُردُو

47f9da24-f26d-4669-be3f-b5be3669c1b5چلاس: جمعہ، 08 اپریل، 2016ء -پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) چلاس میں حالیہ بارشوں سے واسا کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے فائر برگیڈ سے مدد لے لیا ۔سٹیشن فائر آفیسر عنایت اللہ کی نگرانی میں چلاس ہرپن داس،فاروق آباد کالونی اور دیگر محلہ جات میں پہلے روز فائر بوزر کے ذریعے ہر شہری کے گھر کی دہلیز پر صاف پانی پہنچا دیا گیا۔3روز سے پیاسے شہریوں نے جب فائر برگیڈ کے عملہ کی طرف سے عوام کو پانی فراہم کرتے دیکھا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا ، اور فائر برگیڈ کے عملہ اور آفسران کو دعائیں دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ شہریوں نے کہا کہ چلاس میں ۳دن سے پانی کی قلت تھی فائر برگیڈکے عملہ اور آفسران نے حسب روایت متاثرہ شہریوں کی خدمت کر کے عوام کی دل جیت لیا ہے ۔انہوں نے سٹیشن فائرآفیسر عنایت اللہ کی انتھک محنت اور کوشیشوں کی بدولت چلاس کے شہریوں کو صاف پانی میسر ہوگیا۔چلاس کے متاثرہ خاندانوں نے ڈی سی دیامر کی کوشیشوں کو بھی سراہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیشن فائر آفیسر عنایت اللہ نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ مصیبت میں پھنسے شہریوں کی خدمت کرنا اور ان کے مشکلات دور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی دیامر کی خصوصی ہدایت پر چلاس شہر کے تمام محلہ جات میں پانی دیا جا رہا ہے ،تاکہ لوگوں کے مشکلات میں کمی آسکے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s