گلگت: حکومت کی طرف سے متاثرین بارش کو نظر انداز کرنے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا|PassuTimesاُردُو

12321194_10153416952267617_3676880052177001146_nگلگت: جمعہ، 08 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (نعیم انور ) حکومت کی طرف سے متاثرین بارش کو نظر انداز کرنے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی افس سے جاری ایک پریس ریلیز میں عوامی ورکرز پارٹی کے ترجمان اکرام الللہ جمال ،ظہور الہی،انجیئنر عابد کریم ،ڈاکٹر سید تاجک، نیشنل اسٹوڈنٹس گلگت بلتستان کے عنایت ابدالی،واجد،افاق احمد،واحد حسین ،احسان کریم و دیگر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے گلگت بلتستان میں تباہی مچا ئی ہے ۔قدرتی آفت سے درجن سے زیادہ قیمتی جانیں چلی گئی ہیں ،ہزاروں ایکڑ ذمین پر کھڑی فصلیں،پھلدار درخت و سیکڑوں غریبوں کے رہایشی گھر تباہ ہوئے ہیں مگر مسلم لیگ نون کے اسلام آباد و گلگت بلتستان کی حکومت غریبوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنی پوری توجہ جی بی کونسل و کشمیر کے انتخابات پر مرکوز کیا ہوا ہے۔مشکل کی اس گھڑ ی میں حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کے متاثرین کے ساتھ ہونے کی بجائے اسلام آباد میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے۔حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔حکومتی وزرا ء فیس بک پر کارکردگی دیکھانے کی بجائے عملی طور پر عوام کی خدمت کریں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s