ہنزہ:ضلع ہنزہ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مریضوں کو اسپتال پہنچنے، طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، عوامی ورکرزپارٹی

851f4a87-1258-4fbd-a8b4-323fa0daea79.jpg

گوجال: سارٹ کے رضاکارگلمت گوجال سے مریض کو پیدل علی آباد علاج کیلئے لے جارہے ہیں – تصویر عنایت کے دیوان

ہنزہ: جمعہ، 08 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (پ ر) ضلع ہنزہ کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مریضوں کو اسپتال پہنچنے، طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے اور ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی مسافر گزشتہ پانچ دنوں سے کے کے ایچ پر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار موجود ہیں اور کھانے پینے کی اجزاء کی سخت قلت ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی خاص کاروائی نہیں کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام جمال نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ کے کے ایچ کے مختلف مقامات پر پھنسے مسافروں کے لیے اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ عوامی ورکرز پارٹی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ان تمام افراد کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا انتظام کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو اؤ جس کے پاس کے کے ایچ کے مرمت کا کنٹریکٹ ہے، اپنی ذمہ داریاں بالکل بھی نہیں نبھارہاہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s