ضلع نگر کے غیور عوام نے تاریخ رقم کی، شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے ہزاروں رضاء کارمیدان میں آگئے

4033f5d4-b6ec-4894-a640-a392e1c155fe.jpgگلگت (چیف رپورٹر) نگر کے عوام نے تاریخ رقم کردی ، شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لئے ہزاروں رضا کارمیدان میں آگئے حالیہ طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہ گلگت ہنزہ سیکشن پر ٹریفک بحال کردی چیف سیکریٹری کی ہدایت پر ہوم سیکریٹری ، سیکریٹری پلاننگ نگر کے عوام کے پاس پہنچ گئے شاہراہ قراقرم کی بحالی پر خراج تحسین ،سیاسی ، سماجی اور عوامی حلقوں کا بھی نگر کے عوام کو خراج تحسین ۔حالیہ بارشوں ،سیلاب لینڈسلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن درجنوں مقامات پر بندہوگئی تھی اور آمد و رفت گزشتہ 6روز سے بند ہونے کی وجہ سے ہنزہ میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح پھنس کررہ گئے تھے اور مریضوں طالبعلموں ،خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا تھا بدھ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و سابق صدر چیمبر آف کامرس جاوید حسین نے نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام اور علاقے کے علماء اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور نوجوانوں کو قائل کیا اور علماء کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد شاہراہ قراقرم کی بحالی میں حصہ لینے والے نوجوانوں کے لئے کھانے پینے کے انتظامات اور رضاکاروں کی آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جمعرات کے روز صبح کے وقت ہزاروں کی تعداد میں رضا کار متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئے اور شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام شروع کردیا اور پہلے فیز میں سکندرآباد تاجگلوٹ گوروجہاں متعدد مقامات پر پہاڑی تودے گرنے گلیشیئرز ٹوٹنے اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کو بری طرح نقصان پہنچا تھا کو بحال کردیا جبکہ دوسرے فیز میں رضاکاروں نے مسوٹ میں ملبہ گرنے سے بند شاہراہ قراقرم کو بحال کردیا گیا اس دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین کی ہدایت پر سیکریٹری داخلہ احسان اللہ بھٹہ اور سیکریٹری پلاننگ حنیف چنہ رضاکاروں کے پاس پہنچ گئے اور شاہراہ قراقرم کی بحالی پر نگر کے عوام کو خراج تحسین پیش کی دریں اثناء اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ قراقرم کی بحالی پر جی بی کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے نگر کے عوام کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کی اس موقع پر سیکریٹری داخلہ احسان اللہ بھٹہ اور سیکریٹری پلاننگ حنیف چنا نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہ قراقرم بحالی میں حصہ لیکر نگر کے عوام نے ایک قوم ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ہے اور مشکل کے اس دور میں حکومت کا ساتھ دیکر ملی جوش وجذبے کا ثبوت دیا ہے اور نگر کے عوام کو ریاست کے بہترین شہریوں کی طرح ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن بحالی کے بعد ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے اور ہنزہ نگر میں پھنسے سیاح اور دیگر مسافر اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

3c939834-fe3d-4cfb-a45a-16816811d020

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s