گلگت: پیپلز پارٹی کے صوبائی قیادت نے اوشکھنداس اور جلال آباد کا دورہ، متاثرین بارش و سیلاب میں ڈھائی لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم کئے|PassuTimesاُردُو

83605b50-36b6-470e-b577-ae44a09d3a8fگلگت: ہفتہ، 09 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اوشکھندا اورجلال آباد کے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں ڈھائی لاکھ کے امداد ی چیکس تقسیم کئے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔امدادی رقم ان افراد میں تقسم کی گئی جن کے گھر سیلاب اور بارش سے منہدم ہوئے تھے ۔ان موقع پر صد پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے گلگت بلتستان کے تمام علاقے متاثر ہوئے ہیں ،رابطہ سڑکیں ،موصلاتی نظام درہم برہم ہے ۔انہوں نے کہا متاثرین کے لئے یہ رقم تو متاثرین کی بحالی کے لئے ناکافی ہے لیکن اس سے متاثرین کی کچھ نہ کچھمدد ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے ان تمام حلقوں میں امداد ی رقم تقسیم کی جائے گی جہاں سیلاب اور بارشوں سے تباہی ہوئی ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے ایک ہفتہ گزر گیا لیکن صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک نہ کوئی روڑ کھلی ہے نہ کوئی امدادی کارروائی نظر آرہی ہے، جو کام صوبائی حکومت کو کرنا چاہئے تھا وہ ہم کررہے ہیں ،صوبائی حکومت کے وزراء اور ممبران اسمبلی صرف پروٹوکول اور سیلفیاں بنانے میں مصروف ہیں ۔اس موقع پر متاثرین سیلاب اور بارش نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s