گلگت: گلگت بلتستان کے غیور عوام اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے امتحان سے گزررہے ہیں ایسے میں یہاں کے حکمران حق حکمرانی ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، ایم کیو ایم |PassuTimesاُردُو

collageگلگت: اتوار، 10 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) متحدہ قومی موومنٹ گلگت زون کے میڈیا انچارج امداد علی جعفری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے امتحان سے گزررہے ہیں ایسے میں یہاں کے حکمران حق حکمرانی ادا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اس وقت جب قوم سخت اذیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان حکمرانوں کو اسلام آباد اور غیر ملکی دوروں سے فرصت ہی نہیں ملتی ہے آٹا،اشیاء خوردنوش ، پانی ،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت تمام ضروریات زندگی علاقے میں ناپید ہوچکے ہیں جبکہ ن لیگ کے حکمران عوام سے چھپ کر زندگی گزاررہے ہیں کہاں گیا ان کی جمہوری باتیں اور کہا وہ وعدے جو انہوں نے عوام سے کئے تھے ہم نے روز اول ہی کہا تھا کہ حکمرانی کرنا اور عوام کو حقوق دلانا اس غیر جمہوری جماعت کے حکمرانوں کے بس کی بات نہیں سابق حکومت پر تنقید کرنے والے آج خود ہدف تنقید بن کررہ گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے وزراء، ارکان اسمبلی حکومت کی تعریف کرتے نہیں تھکتے کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری کو احسان طریقے سے نبھایا ہے مگر گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے نام پر آنے والی امداد اشیاء کو پلٹنی محلے میں تقسیم کیا جارہا ہے اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی گھرانا5کلو آٹا مہیا کیا گیا ہے جوکہ حکومت کیلئے شرمناک ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s