گلگت: اکستان پیپلز پارٹی عوامی اور غریبوں کی پارٹی ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت تمام متاثرہ علاقوں میں جا کر مالی امداد فراہم کرینگے|PassuTimesاُردُو

34ad37f8-479a-47cb-b835-54f28f6f20a7.jpgمنگل، 12 اپریل، 2016ئ – پھسو ٹائمز اُردُو (خبر نگار خصوصی) حکومتی نااہلی اور بے بسی کی وجہ سے آج گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام گندم کی دانے دانے کو ترس رہے ہیں گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں میں متاثرہ علاقوں میں حکومت نے کوئی بھی عملی اقدامات نہیں کئے ہیں متاثرین کو بے یار و مدد گار کھلے آسمانے تلے زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ،حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد حلقہ 2کے عوام کو نظر انداز کرکے زیادہ تر وقت اسلام آباد میں گزارہاہے ۔آج جگلوٹ کے عوام حفیظ الرحمن اور پالیمانی سیکریٹری اونگزیب ایڈووکیٹ سے تنگ آچکے ہیں ۔حکومت جگلوٹ میں متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرے ورنہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے جگلوٹ میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس تقسیم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی اور غریبوں کی پارٹی ہے ہم اپنی مدد آپ کے تحت تمام متاثرہ علاقوں میں جا کر مالی امداد فراہم کرینگے نہ کہ ن لیگ کی حکومت کی طرح اخباری بیانات اور فیس بک پر وقت کی زیاء اور دھوکہ دینے والی پالیسی کبھی بھی نہیں اپناینگے ۔وزیر اعلیٰ اور وزراء اپنے روئے کو ٹھیک کرے گلگت بلتستان پاکستان کا دوسرا تھر بنے جارہاہے ،حکومت 2دنوں کے اندار گلگت بلتستان میں خوراک نہیں بہنچائے گی تو گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کی حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ۔واضع رہے اس موقع پر متاثرین سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 17گھرانوں میں امدادی چیکس تقسیم کئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s