گلگت: حالیہ بارشوں نے پونیال کے گاؤں ہاتون میں تباہی مچادی ہے ، گاؤں کا واحد مین واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے|PassuTimesاُردُو

944333_976071655809541_6875781104882025_n

تصویر پونیال ٹائمز سے

گلگت: بدھ، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( عار ف حسین پونیالی ) حالیہ بارشوں نے پونیال کے گاؤں ہاتون میں تباہی مچادی ہے ، گاؤں کا واحد مین واٹر چینل مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے گاؤں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے گندم کی کھڑی فصل کوبھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ،تفصیلات کے مطابق گاؤں ہاتون میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے لیاقت ولد صوبیدار (ر) دینار ساکن مجینی محلہ ہاتون مکمل طور پر بے گھر ہوا ہے ۔ گھر برفانی تودے کے نیچے دبنے کی وجہ سے متاثرہ خاندان بے یارو مدد ، متاثرہ شخص کو اب تک نہیں کوئی حکومت امداد ملی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاتون کو نظر انداز کیا جارہاہے نہ ہی کوئی فلاہی تنظیموں نے مد د کی ہے، غریب شخص کھولے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور ہے زرائع کے مطابق ہاتون میں کئی مکانات کے دیوریں گر گئے ہیں ، پینے کے لیے پانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین دریا سے پانی لانے پر مجبور ہوئے ہیں ،برفانی تودے نے کئی رقبے اراضی زمینوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے ،متاثرین کو اب تک نہ کوئی حکومت امداد ملی ہے نہ ہی کوئی پوچھنے والا انتظامیہ بھی خاموش بیٹھی ہے ،علاقہ مکین اپنے مد د آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s