گلگت: شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن 13 ویں روز بھی بند،مزید بارش نہ ہونے کی صورت میں 3 سے 4 روز میں بحال ہونے کا امکان|PassuTimesاُردُو

12963871_219920025042665_7252520191941615030_n

بڈگرام میں گزشتہ روز مٹی کا تود گرنے سے شاہراہ قراقرم بند ہونے کا منظر- تصویر امیر احمد جان 

گلگت: بدھ، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی+ تصویر امیر احمد جان) پاکستان کو ھمسایہ ملک چین سے ملانے والی بین الاقوامی سڑک اور گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطے کا واحد ذریعہ شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن جو حالیہ بارشوں کے دوران ھونے والی بھاری لینڈ سلایئڈنگ کے باعث آج (بدھ)مسلسل 13 ویں روز بھی بند ھے۔ مزید بارش نہ ہونے کی صورت میں 3 سے 4 روز کے اندر ھر قسم کی ٹریفک کے لیےکھول دی جائے گی،جس کے لیے ایف ڈبلیو آو ، این ایچ اے کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ امدادی آپریشن کو بہت تیزی سے آگے بڑھایا ھے۔اس آپریشن کی تفصیلات ڈپٹی کمشنر کوہستان میر فضل خالق نے مجھے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایئں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ضلع کوہستان کے حدود میں 100 مقامات پر شدید لینڈ سلایئڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہو گئی تھی، جن میں سے 98 مقامات سے ملبہ ھٹا دیا گیا ہے اور اب صرف 2 مقامات کوہستان کی تحصیل پٹن کے علاقے (چوچنگ) اور تحصیل داسو کے علاقے (کیال) میں ھونے والی ھیوی لینڈ سلایئڈنگ کا ملبہ صاف کرنے کے لیے تیزی سے کام ھو رھا ہے۔اور اگر موسم نے ساتھ دیا اور مزید بارش نہ ھوئ تو ٹارگٹ سے پہلے یعنی 4 روز کے اندر شاہراہ کو ھر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول کر گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ بحال کیا جائے گا ۔


اصل اشاعت گلگت بلتستان نیوز بیٹ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s