گلگت: پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان حکومت کو فوری طور پر مستفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتی ہے|PassuTimesاُردُو

PTI1گلگت: جمعرات، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان حکومت کو فوری طور پر مستفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتی ہے۔ جی بی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ نااہل حکومت ہے۔ حکومت کے پاس 12گھنٹے کی بھی منصوبہ بندی نہیں ہے۔بارش کے بعد 12گھنٹوں میں قحط پیدا ہوا ہے۔حکو متوں کے پاس دیرپا منصوبہ بندیاں ہوتی ہے،لیکن GBحکومت کے بلند دعووں کا پول کھل گیا ہے۔ متاثرین کی بحالی اور امدادوں کی بات متاثرین کو خرید کر آٹا بھی خریدنے کو نہیں ملتا ہے،حالیہ بارشوں کے بعدپینے کا پانی ،بجلی ،آٹا اور اشیاء خوردنوش کی قلت ہے۔حکومت کو پتہ تک نہیں ہے۔وزیراعلیٰ اور پوری حکومت روزانہ جھوٹے پریس کانفرنس کر رہے ہیں،متاثرین کو دینے کیلئے صوبائی حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے ،صرف فوٹوگرافی کیلئے وزیراعلیٰ اور اس کی ٹیم متاثرین کے پاس جاتے ہیں۔حکومت اگر عوام کو روٹی کپڑا مکان نہیں دے سکتی ہے اور متاثرین کے حال سے نا واقف ہے تو عوام پر حکومت کرنے کا بھی جواز نہیں ہے۔لہذا فوری طور پر مستفیٰ ہوجائیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرین کو بھول گئی ہے ،وزراء کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت میں مصروف ہے۔PTIگلگت کے صدر فاروق احمد نے کہا ہے کہ ان حالات میں کونسل کے الیکشن کرانے کا بھی جواز نہیں بنتا ہے۔کیونکہ اس وقت اسمبلی کی ایک نشست ہی خالی ہے،جب تک LA6ہنزہ میں انتخابات نہیں ہوتی ہے کونسل الیکشن کو بھی ملتوی کیا جاہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s