گلگت: کوہستان بشام میں پھنسے ٹرکوں میں موجود 10 ہزاربوری گندم گلگت بلتستان پہنچانے کیلئے فارمولا تیار|PassuTimesاُردُو

8145_1065581783475207_2114144049942652586_n

شاہراہ قراقرم : فائل فوٹو ندیم خان سے

چلاس: بدھ، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے چلاس کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کے کے ایچ کی بندش کی وجہ سے کوہستان بشام میں پھنسے ٹرکوں میں موجود 10ہزار بوری گندم ہیومین چین بنا کر37کلومیٹر بلاک ایریاکو کراس کر کے گلگت بلتستان پہنچا دیں گے ،اور خطے میں غذائی بحران پر مکمل قابو پالیا جائیگا۔ آئندہ خوراک کا سٹاک 3ماہ کیلئے ہوگا ، اور ایک جگہ پر نہیں ہوگا ،مستقبل میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن ،دیامر ،سکردو اور ہنزہ میں گندم اور پٹرول کے چھوٹے چھوٹے سٹاک ڈپوز بنائیں گے ۔ گلگت بلتستان میں پی ایس او کا صرف ایک سٹاک ہے ،پٹرولیم کے پرائیوٹ ایجنسیوں کو چا ہے کہ گلگت بلتستان میں پٹرول کا سٹاک رکھیں تاکیہ اچانک پیش آنے والے قدرتی آفات کے نتیجے میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ حالیہ بارشوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے گلگت بلتستان انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات اُٹھائیگی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو ضلعی سطح پر فنگشنل کیا جائیگا ، ورک ڈیپارٹمنٹ نے مشنری خریدنے کیلئے 65کروڈکا ٹینڈر کر دیا ہے ۔جلد مشنری خرید کر تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ بابوسر روڈ پر 15فٹ برف پڑی ہوئی ہے اس لیئے بابوسر روڈ کو مئی سے پہلے کھولنا ممکن نہیں ۔شاہراہ قراقرم کو کھولنے کیلئے بھر پور کوشیشوں میں مصروف ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام نالہ جات کی سڑکیں بحال کیا ،جس پر دیامر کے عوام کا مشکور ہوں ۔دیامر میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا،اور متاثرین کی بھر امداد کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ دیامر لیوز فورس کو بااختیا بنایا گیا ہے ،جلد لیوز فورس کو گاڑیاں اورویپن دیئے جائیں گے۔چلاس میں میڈیا سے گفتگو کے بعد ہوم سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ تانگیر کا دورہ کیا ،اور وہاں پر حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا اور فاتحہ بھی پڑھی۔اس موقع پر ہوم سیکرٹری احسان اللہ بھٹہ نے تانگیر شیخو پاور ہاوس کے چینل کا بھی جائیزہ لیا اور تانگیر روڈ کو عوام کے تعاون سے جلد کھولنے پر ضلعی انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کیا۔ بعد ازاں ہوم سیکرٹری نے تا نگیر گلی پائین میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ افرا د میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض نے ہوم سیکرٹری کو حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ بھی دیا۔2

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s