گوجال: چُپورسن روڑ پرکام تیزی سے جاری، اسسٹنٹ کمشنر میر عالم۔ کام میں سست روی کی وجہ سے عوام پریشان، عمائدین

12992745_10204611606570462_1949752115_nگلگت: بدھ، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (حیدرعلی گوجالی) چپورسن میں مقامی رضاکار اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت میں مصروف ہیں، انتظامیہ بھی چپورسن روڈکی بحالی کیلئے سر توڑکوشش کر رہی ہے،مشینری پہنچادی گئی ہیں انشااللہ دو دنوں میں روڑکھل جائیگی۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر میر عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھو ں نے کہ مسگر روڈکو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور چپورسن روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے ایک ٹریکٹر اور ایک ڈوزر پہنچا دیا گیاہے اور رضاکار بھی انتظامیہ سے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ سوست سے چرجیسن تک روڈمکمل ہوچکا ہے۔ دوسری طرف سوست میں چپورسن کے عمائدین نے بتایا کہ چپورسن روڈ پر کام کآغاز ہوچکا ہے لیکن نہایت سست روی سے کام شکار ہے ، ایکسویٹر نہ ہونے کہ وجہ سے کام میں خلل پڑ رہا ہے، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کہیں سے ایکسویٹر کا بندوبست کیا جائے۔اپر گوجال کے والنٹئرز اسماعیلی کونسل کی سربراہی میں روڑ کی بحالی کے لئے کوششیں کر رہی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں غذائی بحران شدت اختیار کر گئی ہے تمام دکانیں اور اسٹورز خالی ہوگئے ہیں۔ ڈیزل اور پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ عمائدین نے سیاسی نمائندوں کی غفلت اور علاقے کے عوام کو سراسر نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی نمائندوں کو چاہئیں کہ کم ازکم فضائی دورے کر کے عوام کی خبر لیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں، الیکشن کے دنوں میں بلند بانگ دعوے کرنے والوں کو زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا۔ انھوں نے وزیر تعمیرات سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں ہونے والی تباہی کے پیش نظرجلد از چپورسن روڑپر تیزی سے کام کرنے کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ علاقے کے عوام مزید پریشانیوں سے بچ سکیں۔


Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s