گوجال: چُپورسن ،شمشال ،مسگر اور بالائی ہنزہ میں سڑکوں کی بندش سے بحران کا شکار، چائنہ سے رابطہ کرکے بالائی ہنزہ میں بحران پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ|PassuTimesاُردُو

620dd711-68bf-484a-ac8e-9ca2ae7d6d87.jpgگلگت: بدھ، 13 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبرنگار خصوصی) چپورسن ،شمشال ،مسگر اور بالائی ہنزہ میں سڑکوں کی بندش سے بحران کا شکار ہوگیاہے ،ہسپتال ادویات سے خالی ہوگئے ہیں اور خواک اور ادویات کی بحران کی وجہ سے انسانی زندگیوں کا ضیاء ہونے کا خطرہ ۔عوام گوجال کا چائنہ سے رابطہ کرکے بالائی ہنزہ میں بحران پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ ۔پہلے سے عطاء آباد جھیل کی وجہ سے لوگ سنگین مسائل سے دو چار ہیں ۔ششکٹ اور گلمت کے عوام نے شمشال روڈ کھولنے کے لئے جد و جہد کا آغا ز کردیا ہے اور گوجال میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے ۔واضح رہے جب 2010میں عطاء آباد کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے عطاء آباد جھیل بنیں تھی تو اس وقت گوجال کے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک سے زمینی رابطہ منقطہ ہوا تھا تب حکومت چین نے گوجال کے عوام کو خورا ک اور ادویات فراہم کئے تھے اس طرح موجودہ حکومت کو چاہئے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت چین سے رابطہ کرکے گوجال کے عوام کو فوری طور پر ریلیف پہنچائے ۔اگر 24گھنٹوں کے اندر اندر خوراک اور ادویات بالائی ہنز ہ کے علاقے چپرسن ،شمشال ،مسگر ،خیبر،سست ،گلمت ،حسینی ،بورت اور دیگر علاقوں میں نہ پہنچایا گیا تو انسانی جانوں کا ضیاء ہونے کا خطرہ ہے ۔عوام گوجال نے حکومت پاکستان ،حکومت گلگت بلتستان اور پاک آرمی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر بالائی ہنز ہ کو ریلیف پہنچایا جائے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاء ہونے سے بچایا جائے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s