گلگت:بارشوں کے بعد وزیراعظم پاکستان و قائد عوام نے فور ی سی-130 کے ذریعے گندم اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے احکامات صادر کئے جس کی وجہ سے امدادی اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ جی بی

CCگلگت: جمعرات، 14 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قائد عوام محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وفاقی وصوبائی حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بارشوں میں بھی متاثرین کے لیے ریلیف اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھتے ہوئے امدادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ بارشوں کے بعد وزیراعظم پاکستان و قائد عوام نے فور ی سی-130 کے ذریعے گندم اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے احکامات صادر کئے جس کی وجہ سے امدادی اشیاء کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ ماضی میں سانحہ عطاآباد اور 2010 کے سیلاب کی وجہ سے گلگت بلتستان میں تباہ کاریاں ہوئی تو گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی حکومت نہیں تھی اس کے باوجود بھی قائد عوام محمد نواز شریف اور پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں اور اس وقت کی وفاقی حکومت سے بڑھ کر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تعاون کیا اور امداد فراہم کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد عوام محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گلگت بلتستان کے عوام شکر گزارہیں کہ جنہوں نے نہ صرف گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے موقع پر یہاں کے لوگوں کی مدد کی بلکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ گلگت بلتستان سے 60 سے 70 ڈاکٹر ز آج بھی پنجاب حکومت کے خرچے پر اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے اداروں کی کارکردگی بڑھانے میں ماہرانہ مددفراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ۔ چند جماعتیں جو قدرتی آفات کے موقع پر سیاست کر رہی ہیں انہیں چاہیے کہ جن صوبوں میں ان جماعتوں کی حکومتیں ہیں وہاں سے ریلیف اور بحالی کے لیے امداد متاثرین کو پہنچائیں اور متاثرین کی مدد کریں۔ جن صوبوں میں ان جماعتوں کی حکومت ہے وہاں گورننس کی حالت قابل رحم ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت محدود وسائل کے باوجود اس قدرتی آفت سے نمٹنے اور متاثرین کو ریلیف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ شاہراہ قراقرم کی بندش کے باوجود مختصر مدت میں بیشتر پاور ہاوسزبحال کیے گئے ہیں اور بین الاضلاعی شاہراہوں کو بحال کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیرپنجاب یاسین بلال کی امدادی اشیاء کی C-130 کے ذریعے فراہمی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حکومت پنجاب اور پنجاب کے عوام مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے فور ی طور پر 120 ملین مالیت کی امدادی اشیاء جس میں 1000 خیمہ جات ، 5000 فوڈ ہمپر ز اور 5ٹرک لوڈ ادویات شامل ہیں گلگت بلتستان کے متاثرہ بھائیوں کے لیے بھجوائے ہیں۔ چونکہ گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دوسرے حصوں سے منقطع ہے اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر C-130 کے ذ ریعے امدادی سامان کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ آج تقریباً 7 ٹن فوڈ راشن C-130 کے ذریعے حکومت پنجاب گلگت بلتستان کے حوالہ کیا جا رہا ہے اور اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ تا وقت کہ زمینی رابطہ بحال نہیں ہو جاتا۔
پنجاب کے عوام گلگت بلتستان کے بھائیوں کے ہر دکھ درد میں شامل ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s