گلگت: پاک فوج نے ہمیشہ اور ہر مشکل وقت میں عوام اور حکومت کی بھرپور مدد کی ہے،وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمنٰ|PassuTimesاُردُو

1.jpg

گلگت : تصویر منظر شگری 

گلگت: جمعرات، 14 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  (منظر شگری) پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو آٹے کی امداد فراہم کرنے پر وزیراعلٰی اور گورنر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ اور ہر مشکل وقت میں عوام اور حکومت کی بھرپور مدد کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے گلگت میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال اور فورس کمانڈر میجر جنرل عاصم منیر کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو آٹے کی امداد فراہم کرنے کی تقریب میں میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ پاک فوج کی جانب سے ملنے والی امداد کو فوری طور پر ہیلی کاپٹرز کے زریعے دورافتادہ علاقوں تک پہنچانے میں بھی فوج نے تعاون کیا ۔ گورنر میرغضنفر علی خان نے کے پی این کو بتایا کہ پاک فوج ہمیشہ ساتھ دیتی رہی ہے اب اس مشکل وقت میں ہمیں سوچنا ہوگا کہ آئندہ کے لئے مشکلات سے نکلنے کے لئے شاہراہ قراقرم کی بہتر تعمیر کیساتھ اس شاہراہ کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام بھی کم از کم دس سال تک ایک معاہدے کے تحت حکومت چین کو دینا ہوگا کیونکہ ایسے ڈیزاسٹر سے دشمن بھی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کرتا ہے ۔جبکہ وزیراعلٰی نے بھی آٹا بحران کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں کبھی ایسا بحران اور ایسی مشکلات سامنے نہیں آئی لیکن 158 سے زائد مقامات پر شاہراہ قراقرم سمیت دیگر شاہراہیں اور سڑکیں بند ہوئی اور انشاءاللہ حکومت پاک فوج اور عوام کے تعاون سے اس بحران کا مقابلہ کریگی اور بحران پر بھی جلد قابو پایا جائے گا ۔


اصل اشاعت: روزنامہ کے ٹو

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s