WWW.PASSUTIMES.NET

13020571_10206166459055930_1531444123_nWWW.PASSUTIMES.NET 

کراچی: پھسو ٹائمز کی نئی ویب سائٹ کی رسمی افتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی|PassuTimesاُردُو

12980594_10209399579655422_1212454570_nکراچی: ہفتہ، 16 اپریل، 2016ء پھسوٹائمزاُردُو(اسرار صلاح الدین) پھسو ٹائمز کی جانب سے انٹرنیٹ پر خبروں سے متعلق نئی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب کل اقراء انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز میں منعقد ہوگی ویب سائٹ کی رسمی افتتاحی تقریب میں کراچی یونیورسٹی کے معاروف  شاعر وسکالر صدارتی ایواڈ یافتہ ڈاکٹر طاہر مسعود، (چیئرمین ماس کمیونیکیشن جامہ کراچی)، انعام باری (معروف سینئر صحافی و اسسٹنٹ پروفیسر ماس کمیونیکیشن جامہ کراچی، سینئر نیوز ایڈیٹر ریڈیو پاکستان، سابق ڈائریکٹر زیڈ یو ایف ایم ریڈیو)، عبدل جبار ناصر، (سینئر صحافی گلگت بلتستان نیوز رپورٹر دنیا نیوز) علی احمد جان (نوجوان صحافی، شاعروسماجی کارکن گلگت بلتستان) سمیت کراچی میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ و طالبات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اس نئے ویب سائٹ کو جدید ٹکنالوجی کے تمام پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کروایا گیا ہے جو مائکروسوفٹ وینڈوز بیسٹ  کے تمام پرسنل کمپیوٹرز، ٹیبلٹ، سمارٹ فون پر باآسانی استعمال ہوگی، اس نئے ویب سائٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی خبریں اور چترال، قومی و بین الاقوامی خبریں، مضامین، خصوصی فیچرز، ملٹی میڈیا جیسے نئے فیچرز اور دیگر معلومات کو منسلک کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کی تمام نئے فیچرز گلگت بلتستان کے صحافیوں اور ملک کے دیگر حصوں کے معاروف صحافیوں اور قارین کرام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ویب سائٹ کو گلگت بلتستان کے مشہور ویب ڈیزائنر زاہد حیسن نے ڈیزائن کیا ہے۔


عوامی ایکشن کمیٹی کو سلام|ڈاکٹر محمد زمان داریلی |پھسو ٹائمز اُردُو

Dr zanan 7عوامی ایکشن کمیٹی کو سلام|ڈاکٹر محمد زمان داریلی |پھسو ٹائمز اُردُو

  سن 2014ء میں وفاق میں پانامہ لیک اور گلگت بلتستان میں سرے لیک کا مک مکا چل رہا تھا عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی حقوق کے لئے پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات میں سب سے پہلی ڈیمانڈ سبسڈی کی بحالی تھی . باقی بے شمار مطالبات تھے اخباری بیانات گزارشات پر حکومت نے کان نہیں دھرے تو ایکشن کمیٹی کے رھنماوُں نے عوام کو سڑکوں پر احتجاج کی کال دی سوائے رائیونڈ کر درباریوں اور نوڈیرو کے مجاوروں کے سیاچن سے داریل تک شندور سے دیو سائ تک منی مرگ سے خنجراب تک عوام نے فرقہ واریت کی دیواروں کو گرا کر یکجا ھو کر احتجاج شروع کیا حکومت وقت نے عوامی احتجاج کو کووُں کا جرگہ سمجھا .جس طرح آج کشیروٹ سرکار چارٹر آف ڈیمانڈ دیکھنا گوارا نہیں کرتی مہدی شاہ سرکار بھی عوامی مطالبات ماننا تو دور کی بات سننا یا دیکھنا بھی اپنی توہین سمجھتی تھی . عوام کا گھڑی باغ میں احتجاجی دھرنا شروع تھا میں مہدی شاہ ناکام اعلی سے ملنے ان کے دفتر چنار باغ میں جا کر سمجھانے کی کوشش کی اور عرض کیا ایکشن کمیٹی کے چند مطالبات مانی جائے جس میں سے گندم سبسڈی پہلے نمبر پر تھا مگر مہدی شاہ نہ مانے . دوران گفتگو مختلف اضلاع سے نوکر شاہی کے فون موصول ھو رھے تھے حاکم وقت کو نوکر شاہی احتجاجیوں کی تعداد اور طاقت کی اطلاع دے رھے تھے مہدی شاہ نوکر شاہی کے فون سن کر خوش ھوتے تھے اور احتجاج دنوں میں ختم ھونے کی پیشنگوئیاں کرتے تھے میں نے کہا آپ کوعوامی طاقت کا صحیی اندازہ نہیں مگر وہ نہ مانا عوام نے گھڑی باغ میں بستر لگا دیا گلگت چلو گلگت بھرو جیل بھرو کی کال دی عوام نے ڈنڈے ہاتھوں میں لے کر گلگت کی طرف مارچ شروع کیا . تب حکمرانوں کی آنکھیں کھلی پر بہت دیر ھو چکی تھی .اب حکمران بات چیت پر آمادہ تھی پر عوام ماننے کو تیار نہ تھی . آخر کار دیامر کی عوام شاہرائے ریشم کو بلاک کر کے دھرنا دے کر بیٹھی تھی میں نے مہدی شاہ کا نمبر ملایا فون اٹھایا تو میں نے کہا عوام سے بات کرو قوم آپ کی آواز سن رہی ھے اسطرح اچانک فون اور عوام سے مخاطب مہدی شاہ حواس باخطہ ھو گئے عوام کو مطمعن نہ کر سکے اور عوام نے گلگت کی طرف لانگ مارچ شروع کیا عوامی تیور دیکھ کر وفاق نے مداخلت کی عوامی کمیٹی کے نمائندوں کو اسلام آباد بلایا گیا گندم سبسڈی کا مطالبہ فوری منظور کیا گیا باقی مطالبات پر غور کا وعدہ کیا گیا سبسڈی مطالبے کی منظوری کے بعد مشاورت کے بعد احتجاج اور دھرنا وقتی طور پر ختم کیا گیا وقت گزرتا گیا حکومت نے باقی مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا اب عوامی ایکشن کمیٹی دوبارہ میدان عمل میں اترنے کے لئے کمر کس چکی ھے کشیروٹ سرکار مطالبات دیکھنے کو تیار نہیں عوامی ایکشن کمیٹی 2014 سے کئ گنا مظبوط ھے پانامہ لیک ایکشن کمیٹی کی بات سن لے اسی میں اس کی بہتری اور عزت ھے ورنا اب کی بار احتجاج صرف گلگت بلتستانسڑکوں تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان اور دنیا بھر میں آواز اٹھے گی . گلگت بلتستان میں ایک سال سے امن بھائ چارہ پیدا کرنے کا سارا کریڈٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو جاتا ھے . پانامہ لیکی درباری عوامی ایکشن کمیٹی کی کار کردگی اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش نہ کرے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز ھے دلوں کی دھڑکن ھے گھڑی باغ میں عوامی عدالت لگے گی تو لگ پتہ جائے گا . اس سے پہلے کے عوامی ایکشن کمیٹی عوامی طاقت سے کٹھ پتلیوں کی بھڑ کوں کو پاوُں تلے کچل دے عوامی کمیٹی کی جائز مطالبات کو مان لے پھر نہ کہنا خبر نہ ھو ۔


لکھار انٹر نیشنل کوارڈینیٹر برائے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان چئیر مین عوامی مفاہمتی کمیٹی برائے گلگت بلتستان و آذاد جموں اینڈ کشمیر رب راکھا

پھسو ٹائمز اُردُو کی اشاعت مورخہ 16 اپریل، 2016ء

ہنزہ: یوتھ آف کریم آباد کی جانب سے وادی شمشال روڈ کی بحالی میں مصروف رضاء کاروں کیلئے اشیاء خوردنوش کا عطیاء، امدادی سامان شمشال روانہ|PassuTimesاُردُو

13000684_10206160014094810_1452400936_o

ہنزہ: یوتھ آف کریم آباد( ینزہ) کی جانب سے شمشال رود کی بحالی میں مصروف رضاکاروں کیلئےامدادی سامان سے بھری جیب روانگی سے قبل لی گئی تصویر- تصویر ہنزہ نیوز 

ہنزہ: ہفتہ، 16 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) ہنزہ میں یوتھ آف کریم آباد کی جانب سے وادی شمشال روڈ کی بحالی میں مصروف رضاء کاروں کیلئے اشیاء خوردنوش کا عطیاء، امدادی سامان شمشال روانہ کردیا گیا ہے، حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی اور برفانی تودہ گرنے سے وادی شمشال کا بیشتر حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جو تاحال ملک کے دوسرے حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہیں جس کی وجہ سے اشیاء خورد نوش، ادویات اور فیول وغیرہ نایاب ہے، مریضوں کو کئی کلومیڑ دور پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئیں ہیں، جبکہ شاہراہ قراقرم پھسو گاؤں سے لیکر وین بین  تک بحالی کا کام میں شمشال کے رضاء کاراپنی مدد آپ کے تحت جاری ہیں جو آئندہ چند دنوں میں بحال ہونگے۔


تصویر ہنزہ نیوز

چلاس:شاہراہ قراقرم کھلتے ہی سبزی فروشوں کی چاندی لگ گئی، ٹماٹر 100 روپے کلو فروخت ہونے لگا|PassuTimesاُردُو

veg.jpgچلاس: ہفتہ، 16 اپریل، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فارقی)  شاہراہ قراقرم کھلتے ہی سبزی فروشوں  نے سزیاں چلاس پنچا دیا ،اور قیمتیں آسمان پر لگا دیا ،ٹماٹر فی کلو 100روپے پر فروخت کی جانے لگا ،،،عوام کا ڈی سی دیامر سے نوٹس لینے کا مطالبہ.