گلگت: عمائدین جلال آباد نے قدیم ارضی سانجا برنگسہ داس ( مقپون داس) کے فیصلے کا مینڈیٹ دے دیا ۔ اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگز یکٹیو باڈی کے ممبران سے خصوصی ملاقات |PASSUTIMESاُردُو

20گلگت:  بدھ، 20 جنوری، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( نمائندہ خصو صی ) عمائدین جلال آباد نے قدیم ارضی سانجا برنگسہ داس ( مقپون داس) کے فیصلے کا مینڈیٹ دے دیا ۔ اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگز یکٹیو باڈی کے ممبران نظام الدین، فدا حسین، کر یم خان کے کے ، سید یا صف الدین،وجاہت علی ، ثاقب عمرگلگتی، ابراہیم اور قاری شاہ عالم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نئیر مولانا سلطان رئیس کے سر براہی میں ملاقات کی ۔ طو یل گفت شنید اور عمائدین جلال آباد کے مسائل اور داد رسی کو سننے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے کنو نئیر مولا نا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم اس لیئے آئے ہیں کہ اس ار ضی تنا زعے سے قیمتی جا نیں ضا ئع نہ ہو اور حق دار کو اس کا حق ملے اور اسی وجہ سے ہم آپ عمائدین سے ملنے آئے ہیں تا کہ اس کا فیصلہ کسی تصا دم کے بغیر ہو ۔ جس پہ عمائدین جلال آباد نے مکمل مینڈیٹ دیا اور امید ظا ہر کی کہ کسی کے ساتھ بھی ذیا دتی نہ ہو اور یہ فیصلہ ہو ۔ انہوں عوامی ایکشن کمیٹی کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔

Leave a comment