Daily Archives: March 4, 2016

گلگت: انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج راجہ شہباز نے آٹھ سالہ زوہیب اللہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری جبکہ کیس کے تفتیشی آفیسر راجی کو ہتکڑیاں پہنا نے کا حکم جاری کیا|PASSUTIMESاُردُو

11822343_10153458981357482_3883503162438541747_nچلاس: جمعہ، 04 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی ) دیامر پولیس کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے دفعات لگا کر ملزم بنانے والے داریل پھنگیچ سکول میں زیر تعلیم چوتھی کلاس کے 8سالہ طالب علم نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے انسداد دہشت گردی گلگت بلتستان کی عدالت میں پیش ہوئے،تو بچے کی کم عمری ،معصومیت اورکاغذات کو دیکھ کر انسداد دہشت گردی کورٹ کے جج راجہ شہباز نے ملزم زوہب اللہ کیس کے تفتیشی آفیسر راجی کو ہتکڑیاں پہنا نے کا حکم جاری کیا ،اور آئی جی گلگت بلتستان کو مذکورہ ۸ سالہ بچے کے خلاف انسداد دہشت گردی کا ایکٹ لگانے والے تفتیشی آفیسر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کیا۔اور 8سالہ بچے کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم زوہب کے والد جہانزیب نے کہا کہ میرے بیٹے پر ظلم ہوا ہے ،اعلی حکام نوٹس لیں اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

گلگت: ریسکیو1122 کو تمام اضلاع تک وسعت دیا جائیگا،ایمرجنسی سروس کو غیر ضرروی ٹیلی فون کرکے ان اداروں کاقیمتی وقت اور وسائل ضائع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے قانون سازی کی جائیگی ،وزیراعلیٰ جی بی|PASSUTIMESاُردُو

1ba1e809-e454-416a-bdfa-923c21746e845c47e254-a449-459d-a8a6-e42dc7072a70fa391fe9-fa3e-4a82-b76e-bd704ebb78baگلگت: جمعہ، ، 04 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ ریسکیو1122 کو تمام اضلاع تک وسعت دیا جائیگا۔ ریسکیو1122، ہسپتال اور دیگر ایمرجنسی سروس کو غیر ضرروی ٹیلی فون کرکے ان اداروں کاقیمتی وقت اور وسائل ضائع کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے قانون سازی کی جائیگی وزیراعلیٰ نے متعلقہ ادارے کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت کے موقع پر بروقت امدادی کاروائی کو یقینی بنانے کیلئے گلگت شہر کی وست میں تین مقامات پر واٹر ہائیڈرینٹ کی تعمیر کیلئے مناسب جگہے کی نشاندہی کی جائے۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو دریا میں غوطہ خوری کی خصوصی تربیت پاک بحریہ اور غوطہ خوری میں مہارت رکھنے والے نجی ادارے سے کرائی جائیگی ۔ وفاقی و جرمن حکومت کے تعاون سے گلگت میں ایک جدید اور تمام سہولیات سے آراستہ ریجنل بلڈ سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا بہت جلد افتتاح کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی سیاحوں کو گلگت داخلے کے وقت ریسکیو1122 کے بارے میں تمام معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریسکیو1122 کے ادارے کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 کی کارکردگی سہراتے ہوئے کہا کہ عوام کا اس ادارے پر اعتماد قائم ہوا ہے متعلقہ آفیسران اور اہلکار اس اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی کارکردگی مذید بہتر بنائیں۔
بعد ازیں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریسکیو1122کو 10نئے جدید ایمبولیسز حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ان ایمبولینسز کے ادارے میں شامل ہونے سے ریسکیو1122 کی کاکردگی میں مذید بہتری آئیگی حکومت دور دراز علاقوں کیلئے جدید موبائیل ہسپتال سروس کا آغاز کرنے کیلئے حکمت عملی بنا رہی ہے جس سے دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت سہولیات انکے دہلیز پر میسر آئینگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے نئی پالیسی کے تحت سیلاب اور زلزلے میں شہید ہونے والے کے لواحقین میں اور زخمیوں میں امدادی چیکس فوری طور پر کیے ہیں نقصانات کے معاوضوں کی ادائیگی کو مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے جن علاقوں سے بے ضابطگی کی شکایات موصول ہوئی تھی ان پر فوری کاروائی کی گئی ہے تمام اضلاع کو مالی نقصان کے معاوضوں کے فنڈز فراہم کیے گیے ہیں بہت جلد تمام متاثرین کو انکے مالی نقصانات کا معاوضہ بھی مل جائیگا۔

گلگت: وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پورے گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں12فیصد کمی کافیصلہ کیاگیا ہے جو فوری نافذالعمل ہوگا|PASSUTIMESاُردُو

34821ef2-73cd-4032-9d44-1a939a28fd72گلگت: جمعہ، 04 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی خصوصی ہدایت کی رو شنی میں کمشنر گلگت سبطین احمد کی صدارت میں ا ہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائمقام ڈپٹی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن علی جبار، ای ۔ٹی۔ او گلگت اور ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کیلئے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں پورے گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں12فیصد کمی کافیصلہ کیاگیا ہے جو فوری نافذالعمل ہوگا۔ اس موقع پر سیکریٹری برائے وزیراعلیٰ و کمشنر گلگت ڈویژن سبطین احمد نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں12فیصد کمی سے عوام کو ریلیف میسر آئیگی۔ اندرون شہر، بین الااضلاعی ودیگر تمام روٹس پر چلنے والی گاڑیوں اور اشیاء کی نقل و حمل والی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی سے عوام استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں واضع کمی واقع ہوگی۔