Daily Archives: March 29, 2016

گلگت: شہید امن سیف الرحمن کی برسی میں شرکت کرکے امن کی بحالی کا عملی ثبوت دے دیا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان|Passu Timesاُردُو

12923087_1157260184292533_4560472363371070321_n

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمنٰ گلگت میں شہید سیف الرحمنٰ کی 13 ویں برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں۔ 

گلگت: منگل، 29 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) شہید امن سیف الرحمن کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کرنے کیلئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ن لیگی کارکنوں اور عہدیداروں سے سی ایم ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ن لیگ کے ہزاروں کارکنوں نے شہید امن سیف الرحمن کی برسی میں شرکت کرکے امن کی بحالی کا عملی ثبوت دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کے ہر کارکن بدامنی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس جنت نظیر خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں اور خطے کے خلاف ہر سازش کا ناکام بنا دیں ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کے تمام کارکنوں کے مسائل حل کریں گے اور خطے سے کرپشن اورلاقانونیت کا خاتمہ کرکے عوام کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید امن سیف الرحمن کی مشن کو گلگت بلتستان کے کونے کونے میں پھیلائیں گے،اور اس خطے کو ایک مثالی صوبہ بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسہ پر ن لیگ کے تمام کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور وفد کی ملاقات چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو|PASSUTIMESاُردُو

TRABIاسلام آباد: منگل، 29 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) امیر جماعت اسلامی کشمیر و گلگت بلتستان عبدالرشید ترابی سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور وفد کی ملاقات چارٹر آف ڈیمانڈ پر گفتگو ملاقات میں عبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے امن اور حساس قومی مسائل کے حوالے سے عوام میں شعور کے پیدا هونے کو عوامی ایکشن کمیٹی کی محنت قرار دیا اور ساتھ هی کها ک جماعت اسلامی نے هر فورم پر گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کی هے جس کی مثال عوامی ایکشن کمیٹی میں صوبائی قیادت کی بلا مشروط شمولیت هے مزید عوامی ایکشن کمیٹی کو گلگت بلتستان سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں بھی فعال بنانے کے حوالے عوامی ایکشن کمیٹی کے زمدار جو بھی زمداری سومپینگے فرض سمجھ کر نبھائیں گے. ملاقات میں گفتگو کرتے هوئے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کها که گلگت بلتستان کی هر آنے والی حکومت نے گلگت بلتستان سے زیاده وفاق دوستی کا ثبوت دیا هے گلگت بلتستان کے مستقبل اور عوامی محرومیوں کے حوالے سے کوئی کام نهیں کیا اب عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ضرورت بن چکی جسے غیرسیاسی حیثیت میں برقرار رکھتے هوۓ مشترکه جدوجهد کو برقرار رکھا جائے گا مزید انهوں نے کها که کسی بھی حکومت میں ایسی تحریکیں وقت کی حکومت کے معاون بنتی هیں اور جو بھی حکومت عوامی تحریکوں کو دشمنی کی نگاه سے دیکھتے هیں جمهوریت کی راه سے نکل جاتی هیں اجلاس کے آخر میں عبدالرشید ترابی نے کها که پورے پاکستان میں همارے ادارے اور دفاتر گلگت بلتستان کے عوام اعر عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے هروقت کھلے هیں.

گلگت: سیف الرحمنٰ شہید کی برسی کے موقع پرامین شیر کی شاندار ریلی نے ضلع ہنزہ میں سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڈا دئیے ہیں|PASSUTIMESاُردُو

23aa4529-62c9-4bc1-b0ba-ba1c0d14713aگلگت: منگل، 29 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور) مسلم لیگ (ن) گلگت ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ضمنی الیکشن میں ہنزہ سے متوقع امیدوار امین شیر نے سیف الرحمن شہید کی برسی کی تقریب میں ضلع ہنزہ سے درجنوں گاڈیوں کی ریلی لیکر شرکت کی،امین شیر کے قافلے میں ضلع ہنزہ سے سینکڑوں لیگی کارکنان شریک تھے ،ریلی ہنزہ علی آباد سے قافلے کی شکل میں صبح روانہ ہوگئی اور دوپہر کو گاڈی باغ پنڈال میں پہنچ گئی جہاں لیگی کارکنان نے انکا شاندار استقبال کیا ۔امین شیر کی شاندار ریلی نے ضلع ہنزہ میں سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڈا دئیے ہیں اور ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے دیگر امیدوار بھی امین شیر کی ریلی سے خاصے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔الیکشن سے قبل امین شیر کی کامیاب ریلی نے ضلع ہنزہ میں انکی سیاسی پوزیشن واضح کر دی ہے ۔ضمنی الیکشن سے قبل ریلی نکالنے کا مقصد پاور شو بھی کہا جا رہا ہے تاہم وہ (ن) لیگ میں پارٹی کا ایک مخلص کارکن کی حیثیت سے جاننے جاتے ہے۔ ،حکمران جماعت کی طرف سے ٹکٹ ملنے کی صورت میں امین شیر ضمنی الیکشن میں ضلع ہنزہ سے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ۔امین شیر مسلم لیگ کے دیرینہ کارکن اور شہید سیف الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں ۔

اسلام آباد:گوجال پریمئر لیگ سیزن ٹو 2 اپریل سے جنون کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پی ایس اے|Passu Times اُردُو

12932582_1689368541315072_5206223557407809348_nاسلام آباد: منگل، 29 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایمان کریم) گوجال پریمئر لیگ سیزن ٹو 2 اپریل سے جنون کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (راولپنڈی اسلام آباد) کے زیر انتظام گوجال پریئمر لیگ سیزن ٹو 2016ء کرکٹ ٹورنامنٹ  میں تحصیل گوجال کی مشہور ٹیمیں شرکت کرینگی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے داعوت نامہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود گوجال کی تمام کلب ٹیموں کو جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 31 مارچ ٹیموں کی اندراج کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

1011242_1398714687055577_822073612_n.jpg