Daily Archives: March 23, 2016

گلگت: شہری دورجدید میں انسان کی بنیادی ضرورت پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہے پورا جوٹیال کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے، صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں، ضیاء الرحمنٰ قریشی

11535703_1663519763883268_5573115900457780521_n

گلگت: جوٹیال نالہ کا دلفریب منظر :- تصویر یس آئی ایم گلگتی فیس بک پیج سے

گلگت: بدھ، 23 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( پ ر ) مسلم لیگ ن کی صوبائی کابینہ کی نااہلی نہیں تواور کیا گلگت شہر کے دل جوٹیال بالا سٹیلائٹ ٹاؤن ، دیامر کالونی ، حسین آباد کالونی ، یاسین کالونی اور نور کالونی دور جدید میں انسان کی بنیادی ضرورت پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہے پورا جوٹیال کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ہے ، صوبائی حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ضیاء الرحمن قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو 10ماہ کی کارکردگی پر سرشرم سے جھک جاتا ہے ، جو حکومت عوام کو دس ماہ سے پانی نہیں دیں سکی وہ خاک گلگت بلتستان کی ترجمانی کرسکتی ہے جوٹیال بالا اور جوٹیال پائین کے عوام کا صبر کا اور امتحان نہ لایا جائے جوٹیال کے ماں بہنووں کو دریا جاکر کپڑے دھونا اور پانی لانا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے محکمہ واسا جلد از جلد جوٹیال کے پانی کے مسلے کو حل کریں ورنہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن جوٹیال بالا اور جوٹیال پائین کے بنیادی ضرورت پانی کے مسلے کو حل کرانے میں اپنے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر جمیل احمد حل کرانے میں مجبور کریں گے ۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گی پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن چیف جسٹس اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان سے اپیل کرتی ہے کہ دوماہ سے جوٹیال بالا کے عوام کو پانی نہ دینے پر فورا سوموٹو ایکشن لیں ، جوٹیال بالا کے عوام کی نظریں ان پر ہے کہ وہ پانی کا مسلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

گلگت: جوٹیال تھانے کی کامیاب کارروائی دو الگ الگ وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار ،چوری کی مقدمات درج کرکے تفتیش جاری|PASSUTIMESاُردُو

5c47e254-a449-459d-a8a6-e42dc7072a70گلگت : بدھ، 23 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو( خبر نگار خصوصی) جوٹیال تھانے کی کامیاب کارروائی دو الگ الگ وارداتوں میں مطلوب ملزمان گرفتار ،چوری کی مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ۔گلگت شہر کا پوش علاقہ جوٹیا ل تھانہ کے ایس ایچ اوبرکت اللہ خان ،سب انسپکٹر فداحسین جعفری ،سب انسپکٹر عبدالرحمن ،محمد علی اور اے ایس آئی اختر حسین انچارج چوکی بس سٹینڈ نے جوٹیال کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان تاج الدین عرف رام جانے والد شیر داد اور اختر حسین ولد شابان علی ساکن نگر حال مقیم سونیکورٹ گلگت کوواردات کے 24گھنٹوں کے اندر ہی گرفتا ر کرلیا گیا ہے اورجن سے 3رپیٹرز اور سونے اور چاندی کے زیورات برآمد ہوئے ہیں ۔جوٹیال تھانے کے پولیس کے مطابق ملزم تاج الدین عرف رام جانے نے گزشتہ روز جوٹیال بس اسٹینڈ کے تین ٹرانسپورٹرکمپنیوں کے آفسز سے مسافروں کے بیگوں سے نقدی اور موبائل فون چوری کی تھی جس پر مقبر کی اطلاع پر گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کیا گیا اور دوسرا ملزم اختر حسین ولد شابان جو کہ ہیلی چوک کے نذدیک ایک گھر سے زیورات اور یوایس بی چورایا تھا جس پر ملزم کو ان کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق یہ ملزمان پہلی بھی کہیں وارداتوں میں ملوث ہیں اور سزا پانے کے بعد چھوٹ گئے تھے اور کہا کہ جوٹیال تھانے کے عملہ ہر وقت چوکس رہتی ہے جس سے یہ علاقہ پرامن کہلایا جاتاہے ۔

گلگت: خالصہ سرکار کی باتیں کرنے والاشخص پہلے نائی کوئی میں غریب عوام کی 70کنال زمین واپس کردیں،عادل حسین

11235447_968855923158773_4296865398237500128_nگلگت : بدھ، 23 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حلقہ 1کے رہنماء بلدیاتی امیدوار عادل حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالصہ سرکار کی باتیں کرنے والاشخص پہلے نائی کوئی میں غریب عوام کی 70کنال زمین واپس کردیں حلقہ1کاسب سے بڑا ایرایا امپھری میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے سابق ظالم جابر حکمرانوں امپھری کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ،امپھری میں 10سالوں سے ڈسپنسری التوا کا شکار ہیں جبکہ توپری ہسپتال امپھری جوکہ 30بیڈ کی ہے جہاں پر 48ملازمین ہے یہ ملازمین کہاں پے ہیں کسے بھی پتہ نہیں ۔حلقہ 1گلگت میں نوجوانوں نے محنت کرکے فرقہ پرستوں کو مسترد کیا ہے جعفراللہ خان نے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی جسکی وجہ سےء نوجوانوں بزرگوں اور ماوں بہنوں نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان پر اعتماد کا اظہار کیا جعفراللہ خان انشااللہ حلقہ 1بالخصوص امپھری کے مسائل کو حل کرنے میں دن رات مصرف عمل ہیں ۔بلدیاتی امیدوار امپھری ورہنماء مسلم لیگ ن عادل حسین نے کہا کہ انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں میرے اورپر پارٹی اعتماد کا اظہار کرکے مجھے ٹکٹ دے گی حلقہ کے عوام کی مسائل حل کرنے کے لئے پارٹی قائد ین کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر عوام کی خدمت کرونگا ،نوجوان طبقہ کا میرے اوپر بھرپور ہے نوجوانوں کے امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔

اسلام آباد: حکومت مقدما ت سے حقوق کی تحریک کو نہیں روک سکتی،یوتھ آف گلگت بلتستان|PASSUTIMESاُردُو

ACC G1.jpgاسلام آباد: بدھ، 23 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ۔ ر) مرکزی کوارڈنیشن کمیٹی یوتھ آف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں عوامی ایکشن کمیٹی پر مقدمات درج کرنے پر شدیدمزمت کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے فوراا مقدمات ختم کرنے کا مطا لبہ کیاگیا۔حکومت مقدمات درج کر کے حقوق کے حصول میں رکاوٹ بننے کی نا کام کوشش کر رہی ہے،ایسے مقدمات سے تحریک مزید منظم اور حوصلے مزید بلندہونگے ۔اگر حکومت کا یہیں رویہ جاری رہا اور مقدمات واپس نہ لئے گئے تو حکومت کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنے پڑے گا۔ یوتھ آف گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور حقوق کی اس جنگ میں یوتھ آف گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔اس حوالے ایک اہم اجلا س بھی طلب کر لیا گیا جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

گلگت: نلت اور جعفر آباد میں برفانی تودے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائےگا، رکن اسمبلی محمد علی حیدر|PASSUTIMESاُردُو

5c47e254-a449-459d-a8a6-e42dc7072a70گلگت: بدھ، 23 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( پ ر) اسلامی تحریک رکن اسمبلی محمد علی حیدر کا نلت اور جعفر آباد کا دورہ ۔رکن اسمبلی نے برفانی تودے سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر محمد علی حیدر نے عمائدین جعفر آباداور نلت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برفانی تودے سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا۔برفانی تودے سے متاثرہ گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برفانی تودہ گرنے سے تباہ ہونیوالے فصلیں ،درختان اور متعدد گھرانوں کو ہونیوالے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔رکن اسمبلی نے متاثرین کے مسائل حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔


تصویر بشکریہ خادم حسین