Daily Archives: March 17, 2016

گلگت: سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں نئے تعینات ججوں کی حلف برداری تقریب کی تصویری رپورٹ ملاحضہ کریں۔|PASSUTIMESاُردُو

گلگت: جمعرات، 17 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ  گلگت بلتستان میں نئے تعینات ججوں کی حلف برداری تقریب کی تصویری رپورٹ ملاحضہ کریں۔

71e9c9f1-7943-468f-9027-e9c536aa5bed77eef133-3b25-479d-8ff0-3c2e1dc6113a93e7f5fa-96b5-4a8e-9b4d-20b5e41e8a60

ہنزہ: میرغضنفرعلی خان کے گورنر بنے پر خالی ہونے والی نشست حلقہ 6میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہ ہونے پر حلقہ 6ہنزہ کے عوام الجھن کا شکار ہو گئے ہیں|PASSUTIMESاُردُو

سیاسی پرٹیاںہنزہ: جمعرات، 17 مارچ، 2017ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نمائندہ خصوصی) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے میر غضنفر علی خان کے گورنر بنے پر خالی ہونے والی نشست حلقہ 6میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہ ہونے پر حلقہ 6ہنزہ کے عوام الجھن کا شکار ہو گئے ہیں اور عوامی نمائندہ نہیں ہونے کی وجہ سے عوامی مسائل زیر التوا کا شکار ہیں ۔میر غضنفر کے گورنر بنے ہوئے کہیں ماہ گزرنے کے باوجود انتخابی شیڈول کا اعلان نہ ہونا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔واضح رہے گزشتہ سال ایک بار ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کرنے کے بعد غیر معینہ مدت کے موخر کردئے گئے تھے اور اس حلقہ میں موسم سرماء کے موسم میں انتخابات کروانا انسانوں کے جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے کیوں کہ سردی کی شدت دسمبر ،جنوری اورفروری کے مہینے میں منفی 30تک چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے انتخابات موخر کردئے گئے تھے ۔اس حوالے سے حکومتی ذرایعے سے معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے التوا کروانے میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کا ہاتھ ہے کیوں کہ ان کے صاحب زادے سلیم کے لئے ابھی تک گرونڈ ہموار نہیں ہوا ہے اور انتخابی گرونڈ کے ہموار ہونے کا انتظار ہے ۔

چلاس: ضلع دیامر کے علاقے داریل میں سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ سے دوسیکیورٹی اہلکار شہد، 3 دھشت گرد ہلاک|PASSUTIMESاُردُو

17 aچلاس: جمعرات، 17 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اردُو (عمر فاروق فاروقی) ضلع دیامر کے علاقے داریل میں سیکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےتبادلےمیں 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جبکہ دھشت گردوں کا اہم کمانڈر خاندان کے دو افراد جس میں بیوی اور بیٹا بھی مارا گیا جبکہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسزکے2جوان بھی شہید ہو گئے ہیں تاحال علاقے میں سرچ آپریشین جاری ہے۔

کراچی: قومی احتساب کا ادارہ نیب سے گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص طلباء اور طالبات کوجو اُمیدیں تھی وہ پورا نہ ہوسکا، جی بی ایس اؤ طارق عزیز|PASSUTIMESاُردُو

13 cگلگت: جمعرات، 17 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (خبرنگارخصوصی) قومی احتساب کا ادارہ نیب سے گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص طلباء اور طالبات کوجو اُمیدیں تھی وہ پورا ہو نہ سکا۔ اب یہ بات ظاہر ہو گیا ہے کہ نیب اور  دیگر قانون ساز ادارے ان چوروں اور لوٹیروں کے اگے گھٹنے ٹیک دئے ہیں، گلگت بلتستان کے سیکڑوں طلباء اب  بھی تک انصاف کے منتظر ہیں کہ آخر کار انہیں انصاف کب ملے گا؟
ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر طارق عزیز نے پھسو ٹائمز کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو چاہئے کی وہ اخباری اشتہار کو چھوڈ کے کوئی اور کام کریں، یہ بات سب کو پتہ ہے کہ گوجال سٹوڈنٹس کو سانحہ عطاء آباد کے آفت زدہ قرار دینے کے بعد فیس معافی کی مد میں کروڈوں کے فنڈز کو کس نے ہڈپ لی ہے، 7 کروڈ روپے کوئی معمولی رقم نہیں کہ ہم بھول جائیں، وہ پیسہ گوجال طلباء و طالبات کا حق ہے، جو اُنہیں ملنا چاہئے ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے میڈیا کی وساطت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس معاملے کو شفاف انداز میں اس کیس کی تحقیات کرائی جائیں اورگوجال کے سینکڑوں غریب طلباء کی غصب کی گئی حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


گلگت: وفاق کی بنائی گئی آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کی بہتر مفاد کیلیئے مخلصانہ انداز میں کام کر رہی ہے تحلیل کے حوالے سے خودساختہ پراپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ابراہیم ثنائی|PASSUTIMESاُردُو

Sanaiگلگت: جمعرات، 17 مارچ، 2017ء – پھسو ٹائمز اُردُوگلگت ( پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات وتعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ وفاق کی بنائی گئی آئینی کمیٹی گلگت بلتستان کی بہتر مفاد کیلیئے مخلصانہ انداز میں کام کر رہی ہے تحلیل کے حوالے سے خودساختہ پراپیگنڈوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔پیپلز والے خود علاقے سے مخلص نہیں اسلئیے آئے روز سازشوں میں مصروف ہیں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وفا ق نے گلگت بلتستان کو تمام بڑے مسا ئل حل کر نے کیلئے عملی اقدا ما ت کیئے ہیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو ما یو س نہیں کر ینگے مو جود ہ صورتحا ل پر گہری نظر ہے اور عوام کے حق میں بہترین فیصلہ کر ینگے چار آدمیوں کے جمع ہونے سے حکومتی اقدامات کو ٹھیس نہیں پہنچ سکتا۔ہما ر ی حکو مت خطے میں میگا پرا جیکٹس پر کا م شروع کیا ہے اقتصا د ی راہدا ر ی اور بھا شا ڈ یم جیسے میگا پرا جیکٹس سے گلگت بلتستا ن سمیت پور ے ملک کے تقد یر بد ل جا ئیگا۔ انہو ں نے کہا ہے کہ دیا مر بھا شا ڈیم ، بو نجی ڈیم او ر علا قے میں جا ری دیگر میگا منصو بو ن کی تکمیل سے عوام خو شحا ل ہو نگے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے جامع پلان پر کام کررہی ہے اورہر حال میں امن و عامہ کی صورت حال کو بہتر بنائیں گے۔