Daily Archives: March 6, 2016

گلگت: آٹھ مارچ یوم خواتین کا عالمی دن کے حوالے سے گلگت شہر میں پہلی بار اپنی نوعیت کا منفرد تقریب ہوگی، مریم نواز کی شرکت بھی متوقع|PASSUTIMESاُردُو

cancdaysssg_600x450گلگت: اتوار، 06 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (نعیم انور)  وویمن ڈیولپمنٹ ،اے کے آر ایس پی و دیگر بڑے این اجی او ز کی اشتراک سے 8مارچ یوم خواتین کا عالمی دن گلگت شہر میں شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل ،اسی روز سرینہ ہوٹل گلگت میں سارا دن مختلف قسم کی تقریبات ہونگی اور خواتین کیلئے میلہ لگے گا۔خواتین کو میلہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے دعوت عام جاری ،اس اہم ایونٹ میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کیلئے دنیور ،جٹیال،بازار ائریا،کنوداس سے لیکر بسین تک سپیشل بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ خواتین اور فیملیزمفت بس سروس کے زریعے اس اہم تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنی نوعیت کا یہ منفرد خواتین کی تقریب ہوگی جس میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ پاکستان کے رہنماء مریم نواز اور ماروی میمن کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

گلگت:میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کیلئے خوشخبری|PASSUTIMESاُردُو

11220803_1058449734212383_7150735009319672600_nگلگت: اتوار، 06 مارچ 2015ء – پھسو ٹائمز اُردُو  میڈیکل اور انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کیلئے اسکالرشپ کی خوشخبری

چلاس:میرے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے لگائے گئے دہشت گردی کے دفعات جھوٹ پر مبنی ہے،ڈاکٹر زمان رہنماء پی ٹی آئی

11822343_10153458981357482_3883503162438541747_nچلاس:اتوار، 06 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فارقی) اُمیدوار قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر محمد زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے لگائے گئے دہشت گردی کے دفعات جھوٹ پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک معصوم بچے پر انسداد دہشت گردی کا ایکٹ لگا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر دیا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظمیں نوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈی ایس پی راجی پر کوئی اعتماد نہیں ہے ،ہمارے کارکنوں کے تفتیشی آفیسر کو تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں جلد واپس آکر عدالت میں پیش ہونگا ۔

انتظامیہ نے رات کے اندھیرے میں مقپون داس میں اہلیاں حراموش اور دیگر کے تمام تعمیرات کو مسمارکردیا ہے

11986595_909284019127335_369691880255219469_nگلگت: ہفتہ،05 مارچ، 2016 – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) سانگھا بارنگ ساھا داس (مقپون داس) میں انتظامیہ نے انٹری مارا اور مقپون داس میں تعمیر کئے گئے تعمرات کو مسمار کیا گیا، جس پہ حنوچل کے 200 مرد اور 300 تک بچے اور خواتین نے ہفتے کے روز شاہراہ قراقرم پہ نکلے دھرنے کے ساتھ روڈ کو بھی بلاک کیا گیا ہے اور چلو چلو  سکردو چلو کے نارے لگا کر سکردو کی جانب لونگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مظاہرین کی جانب سے حکومتی اقدام کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں آپریشن کو چوروں جیسے کاروائی قرار دیا۔

اشکومن: دائن خوچر میں زمین سرکنے لگا، اگر یہ سلسل جاری رہا تو لوگوں کے گھروں کو بھی منہدم ہونے کے خطرات ہیں علاقہ کے عمائدین سخت پریشان ہیں|PASSUTIMESاُردُو

Ishkomanاہم ترین : گلگت: اتوار، 06 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو  ( عار ف حسین پونیالی ) اشکومن دائن خوچر میں زمین سرکنے لگا ، یہ واقع گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں اب تک متاثرین کو حکومتی امداد نہ مل سکا ، عمائدین خوچر کی ایک وفد نے محاسب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا گزشتہ 10سالوں سے سرکنے کا سلسلہ جاری ہیں ۔جس کے باعث علاقہ مکین نہ ہی کاشتکاری کرسکتے ہیں نہ ہی پودے لگا سکتے ہیں اگر پودے ایک بند اپنے زمین میں لگائے تو وہ دو تین سال کے درمیان دوسرے کے زمین میں چلے جاتے ہیں جس کے وجہ سے علاقہ مکین کاشتکاری اور پودے نہیں لگاتے ہیں اگر یہ سلسل جاری رہا تو لوگوں کے گھروں کو بھی منہدم ہونے کے خطرات ہیں علاقہ کے عمائدین سخت پریشان ہیں ، اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں ، 20گھرانوں پر مشتمل غوچر دائن کے لوگوں نے اس صورت حال کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر ان کا سننے والا کوئی نہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹیری سے اپیل کی ہے کہ انکے لیے امداد کیا جائے یا کوئی اور جگہ میں زمین کا بندوبست کیا جائے تاکہ انکے زندگی بچ سکیں۔