Daily Archives: March 28, 2016

چلاس: سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ آوئیرنس کے زیر اہتمام تنظیم سازی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد|PASSUTIMESاُردُو

a67ecb79-a39e-4e11-a5bb-df372df438e4لاس: پیر، 28 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمر فاروق فاروقی) چلاس میں سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ آوئیرنس کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں درجنوں طلبہ اور عمائندین نے شرکت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر ایڈوکیٹ ،چیرمین سی سا عبدلستار ،محمد وکیل و دیگر نے کہا کہ سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ آوئیرنس دیامر میں تعمیر و ترقی اور امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے دیامر کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نظر انداز کرکے پیچھے رکھا گیا ہے ۔دیامر کی نوجوان نسل کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کیلئے جدو جہد کریں ۔تقریب سے قبل سوسائٹی فار ایجوکیشن اینڈ آوئیرنس کی نئی کابینہ بھی تشکیل دے دیا گیا ،جس میں عبدالستار کو چیرمین ،محمد وکیل کو وائس چیرمین،ابوبکر کو جزل سیکرٹری اور ابرار احمد کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔

گلگت:وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف نے استور دیوسائی اور راکاپوشی میں چئیرلفٹ کی تنصیب کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیا ر کرنے کی ہدایت کی ہے، حفیظ

Raka Poshi

سفید چادر میں لپٹا راکاپوشی کا دلفریب منظر- تصویر محمد احسان سے

گلگت : پیر، 28 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیکریٹریٹ سے جاری پریس ریلز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف نے استور دیوسائی اور راکاپوشی میں چےئر لفٹ کی تنصیب کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیا ر کرنے کی ہدایت کی ہے ان مقامات میں چےئر لفٹ کی تنصیب سے سیاحوں کو راغب کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ ان خیا لات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائینہ اکنامک کوریڈور گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم سب نے مل کر اس منصوبے کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک چین اکنامک کوریڈور کے پارلیمانی کمیٹی میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دی گئی ہے تمام اجلاسوں میں صوبے کی جانب سے شرکت کیا گیا ہے۔ چند عناصر افوائیں پھیلانے میں مصروف ہیں گلگت بلتستان کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی امن سے مشروط ہے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی و صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے اور ایشیاء کا پر امن علاقہ قرار پایا ہے۔ حکومت کی امن وامان خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ پولیس فورس کو ایک منظم اور مثالی فورس بنانے کیلئے بھر پور وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ ماضی میں پولیس فورس جیسے اہم محکمے کو نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے اس ادارے کی کارکردگی متاثررہی پولیس کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے عوام کا اس ادارے پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ پولیس فورس کو در کار ضروری وسائل کی خریداری کیلئے خطیر رقم کی منظوری دی گئی ہے۔ پولیس فورس کے خصوصی دستوں کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان سے خصوصی تربیت کرائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالادستی کیلئے تمام سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا گیا۔ سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔ مختصر وقت میں اصلاحات متعارف کرائے گئے آفیسران کی کارکردگی اور صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پنجاب حکومت سے ٹیکنیکل سپورٹ لیا گیا اور ٹریننگ پروگرامز کا بندوبست کیا گیا جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور اداروں کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ پہلی مرتبہNTS کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ 700پوسٹوں پر FPSC کے تحت آفیسران کی بھرتیاں کی جائینگی جس سے مختلف اداروں میں آفیسران کی کمی دور ہوگی۔


اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس کی ملاقات|PASSUTIMESاُردُو

z-LBsQsK

اسلام آباد: سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور فدا حسین نے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد: پیر، 28 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو ( ایس یو ثاقب ) سابق وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس اور فدا حسین نے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات کیا ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہصورت حال اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے متعلق بات چیت کی گئی ملاقات میں سابق وزیر اعلی نے عوامی ایکشن کمیٹی کی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے صوبائی قیادت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیکرجمہوریت کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ڈیکٹیٹر شپ میں یہیں فرق ہے کہ مارے دور حکومت میں بہی عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ بنا اور دہرنے وغیرہوئے اورہمارے وزرا نے باقاعدہ دہرنوں میں شرکت کیا اور گندم سبسڈی ستمیت متعدد عوامی مسائل حل کیا جو حکومت عوامی مسائل کو دیکہنا گوارہ نہ کرتے ہوں خیر کی کیا توقع رکھی جا سکتی ہے.ملاقات میں چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولاناسلطان رئیس نے کہا کہموجودہ وقت گلگت بلتستان کے عوام اور سیاسی قیادت کے لئے مشکل ترین وقت ہے اگر صوبائی اور عوام کا اپنے حقوق کے بارے اتفاق نہوا تو اقتصادی راہداری سمیت دیگر مسائل میں محرومیوں کا سامنا کرنا پڑے گا موجودہ حکومت نے اس وقت صرف ایک جلسے کو اپنا مقصد بنا کر دیگر مسائل سے بے خبرہو کر وزیر مشیر سب الیکشن کمپین کی طرح گلی گلی میں گشت کر رہیہیں.آخر میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کرعوامی مسائل کو حل کرانے کی ببھررپور کوشش کرینگے.

گلگت:اپریل کے وسط میں قائد جی بی وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نومولود ضلع ہنزہ کا دورہ کرینگے، امین شیر|PASSUTIMESاُردُو

Amin Sherگلگت: پیر، 28 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژن گلگت کے قائمقام صدر امین شیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے جہاں پارٹی کے دیرینہ کارکنان پارٹی کے اثاثہ ہیں اور کوئی بھی اس منظم جماعت کو اپنی زاتی جاگیردار نہ سمجھیں امین شیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع ہنزہ کے عہدیداروں کو پارٹی معاملات میڈیا پر اچھانے پر پابندی عائد ہے لیکن گزشتہ روز اخبارات میں بے جا بیان بازی سے پارٹی ساکھ کو نقصان ہوا ہے ہنزہ کے پارٹی عہدیداروں کو اس انتہائی اہم موقع پر اس طرح کے غیر ضروری حرکتوں سے پارٹی کارکنوں میں بددلی پیدا ہورہی ہے ریحان شاہ پاکستان مسلم لیگ ن دیرینہ کارکن ہے کسی کو بھی پارٹی قواعد و ضوابط کے تحت کاروائی کے زریعے ہی اس طرح کے فعل انجام دئے جاتے ہیں ۔انہوں نے تمام عہدے داروں اور کارکنوں سے اپیل ہے کہ آپس کے رنجشیں مٹاکر ن لیگ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ہنزہ کے آمدہ متوقع انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ اپریل کے وسط میں قائد جی بی وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نومولود ضلع ہنزہ کا دورہ کرینگے جس میں کارکنوں کے جائز تحفظات کا بھی ازالہ ہوگا۔

گلگت -بلتستان سے 12ہزار کنا ل سیپیک کیلئے صو با ئی حکو مت نے الاٹ کیاہے جب تک علاقے میں ہم زند ہ ہے اور ہمار ے گلے کیوں نہ کٹے ہم خفا ظت کریں گے، امجد ایڈوکیٹ|PASSUTIMESاُردُو

fb12eb68-9e33-403e-821d-67b0881cc627گلگت: پیر، 28 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (پ ر) صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع میں پارٹی کی تنظیم بنی تو پورے مشا ورت سے بتائیں گے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پور ے ملک میں عو ام کی حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے ہمار ے قا ئد ین نے عو ام کی حقو ق کیلئے جانو ں کے نذرانہ دئے یہ سوال اس وقت بھی تھا اور یہ سو ا ل آج بھی ہے۔

پیپلز پارٹی جب بھی کوئی بات کرتی ہے عو ام کی حقو ق کی بات کرتی ہے ۔ذوالفقار علی بھٹو کو کمز و ر کرنے کیلئے انتہاء پسندی کو فرو غ دیا اور کر ڑرو ں رو پے خر چ کر کے پھر بھی نا کام رہے ۔ مسلم لیگ (ن)انتہا ء جما ت ہے اور پاکستان میں بھی داعش کے نمائندے ہیں اور گلگت بلتستان میں بھی داعش کی حکومت ہے۔ 2009کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عو ام نے بھاری مینڈ یٹ دیاآج گھر گھر میں بینظیر انکم سپورٹ کے کارڈ ز چلتا ہے تو وہ بھی بی بی شہید کے نام سے آج بھی مل رہاہے ۔ 2015کے الیکشن میں جھو ٹے وعدے کر کے اور ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان میں بغیر مینڈ یٹ کا اقتدار میں الیکشن میں پی پی پی کو اس وقت تک شکست نہیں ہواجب تک مذ ہبی کارڈ استعما ل نہیں ہوا اسی طرح پنجا ب اوردیگر علاقوں کے ملاؤ ں کو شا مل کر کے عو ام کو گمراہ کیاگیا ۔لیگی حکمرانوں نے اب عو ام کی حقو ق کی بند ر بانٹ ہو ئی تو لوگو ں کو ہو ش آ یا ۔انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کسی کی باپ کی جا گیر نہیں سمجھو ہا ایک ایک انچ کی دفاع کریں گے۔ سیکھوں کے دور کی قانو ن جیسے خا لصہ سر کا ر کے تحت عو ام کو ان کی ملکیتی زمین چھیننا چاہتے ہیں ۔انڈیامیں شاملات کاقانو ن ہے اورپاکستان کے پنجاب میں بھی شاملات کا قانون ہے لیکن گلگت بلتستان میں ہم لیگی قانو ن کو نہیں مانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سست کسٹم چیک پوسٹ میں سا لانہ اربوں رو پے پا کستان کے خزانے میں جا تا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں پانی ہمارے پہا ڑ ہمار ے بنجر ز مین ہمار ے اور ہمار ے حقو ق کسی کا با پ بھی مفت نہیں لے سکتا ۔گلگت بلتستان سے 12ہزار کنا ل سیپیک کیلئے صو با ئی حکو مت نے الاٹ کیاہے جب تک علاقے میں ہم زند ہ ہے اور ہمار ے گلے کیوں نہ کٹے ہم خفا ظت کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں طا لبان کی حکومت میں کیسے آ دمی کو نما ئند ہ بنا کر بیجا ہے آپ کے نمائند ے میں وہ جر ات نہیں کہ آپ کے حقو ق کی دفاع کریں اور آپ کے حلقے کی زمین ذیادہ متاثر ہو رہے ہیں 46ملین ڈالر کا منصو بہ ایک کارو بار ہے اور اس کارو بار ی پرو جیکٹ کہیں سے بھی گزر تاہے وہا ں کے لو گ امیر ہو نگے ۔ انہوں نے اخر میں ناراض کارکنا اور پارٹی کے جیالے پارٹی میں واپس آنے پر خو ش آ مد ید کیا گیا جن میں سا بق صدر حلقہ 3محبتشاہ اور نذر جما ل م،محتر مہ یا سمین کودو بارہ پارٹی میں شامل ہونے پر ویلکم کیا گیا ۔