Daily Archives: March 25, 2016

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے قراقرم ہائی وئے پہ دھشت گردی کے خدشات کا مراسلہ گلگت بلتستان کی حکومت کو جاری |PASSUTIMESاُردُو

11828789_1459810177656418_1873214561240337229_n

فائل فوٹو

گلگت: جمعہ، 25 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قراقرم ہائی وئے پہ دھشت گردی کے خدشات کا مراسلہ گلگت بلتستان کی حکومت کو جاری کر دیا ہے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قراقرم ہائی وئے (کے کے ایچ) پہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کی جانب سے دہشت گردی ہو سکتی ہے ، مسافروں کی جان کی حفاظت کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔


گلگت: سیکیورٹی ادارے بھی صوبائی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں خوف و حراس اور فرقہ واریت پیداء کرنا چاہتی ہے، کنوینئر، عوامی ایکشن کمیٹی

collageگلگت: جمعہ، 25 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (ایس یو ثاقب) عوامی ایکشن کمیٹی، گلگت بلتستان کے کنویئنر مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے بھی صوبائی حکومت کی طرح گلگت بلتستان میں خوف و حراس اور فرقہ واریت پیداء کرنا چاہتی ہے، کھیں کسی پر کوئی حملہ کرنے والا ہے تو پکڑ کر تختہ دار پر لٹکائیں دیامر کے حوالے  سے اخباری بیانات معنی خیز ہیں، گلگت بلتستان کو گزشتہ 3 سالوں سے عوام اور عوامی ایکشن کمیٹی نے امن کا گہوارہ بنیا یا ہے جو بھی اس علاقے کے امن سے کھلنا چاہے گا منہ کی کھائے گا گلگت بلتستان کے عوام امن کی خواھاں ہیں دھشگردی کھیں ہے تو وہ حکومت کے دل و دماغ میں ہے عوام کا پر امن حالات میں مشترکہ حقوق کا مطالبہ حکمرانوں کو ہضم نہیں ہو رہاہے۔

چلاس: داریل سمیگال کے مقام پر مقامی جرگہ نے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مل کر حفاظتی ٹاورز کو رضاکارانہ طور پر گرانا شروع کر دیا ہے|PASSUTIMESاُردُو

2121

تصویر اشتیاق داریلی سے

چلاس: جمعہ، 25 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (عمرفاروق فاروقی) داریل سمیگال کے مقام پر مقامی جرگہ نے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مل کر حفاظتی ٹاورز کو رضاکارانہ طور پر گرانا شروع کر دیا ہے ۔بدھ کے روز9ٹاورز کو گرا دیا گیا ہے ،جبکہ دیگر کو کل سے گرا دیا جائیگا ۔ذرائع نے کے پی این کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت نے ٹاورز گرانے کیلئے3دن کا الٹی میٹم دیا تھا ،مگر الٹی میٹم سے پہلے داریل کے علما اور عمائدین نے مقامی سطح پر جرگہ تشکیل دے کر حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹاورز کو رضاکارانہ طور پر گرانے پر رضامند ہوگئے۔ذرائع کے مطابق داریل کے عمائدین اور علماء نے شاہ روم،حاجی زمان،حاجی قیوم،مولانا سید رحمت،مولانا جہانگیر،اور مولانا روشن پر مشتمل جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔مذکورہ مقامی جرگہ سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشاندہی کرائے گئے ٹاورز کو گرانے میں رضاکارانہ طور پر حکومت کا ساتھ دے گا۔ذرائع کے مطابق ٹاورز گرانے کے حوالے سے ابتدائی طور پر داریل کے گاوں سمیگال کا انتخاب کیا گیاہے ،جہاں پر 40سے زائد ٹاورز گرانے کی نشاندہی ہو چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روز 9ٹاورز گرائے جا چکے ہیں ،جبکہ باقی ماند ہ ٹاورز اگلے روز گرائے جائیں گے۔ادھر ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نشاندہی کرکے ٹاورز گرانے کے حوالے سے 3دن کا الٹی میٹم دیا تھا،اور 3روز تک رضاکارانہ طور پر ٹاور ز نہیں گرائے جائے تو حکومت طاقت سے گراتی۔انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ داریل کے عمائدین اور علما نے مقامی جرگہ کرکے رضاکارانہ طور پر ٹاورز گرانے پر رضا مند ہوچکے ہیں ،اور حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

گلگت: سونی کوٹ پولیس چوکی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید، زنجیروں سے بندھا ہوا لڑکا بازیاب|PASSUTIMESاُردُو

13 گلگت: جمعہ، 25 مارچ، 2016ء – پھسو ٹائمز اُردُو (مسعود احمد) گلگت کے علاقے سونی کوٹ میں واقع پولیس چوکی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار وزیرخان شہید جبکہ یونس مسیح نامی شخص شدید زخمی ہوگیا,غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق محلے کے بچوں نے چوکی میں اطلاع کی تھی کہ کرسچین کالونی میں ایک لڑکا زنجیروں سے بندھا ہوا ہے اور پولیس کی مدد طلب کررہا ہے، پولیس اہلکارو نے اس بچے کو بازیاب کرالیا اور اسکے بیان کے مطابق کہ اسکے ساتھ دودنوں سے جنسی زیادتی ہورہی ہے یونس مسیح کو بھی گرفتار کرکے تھانےلایا جہاں پولیس اہلکاروں اور گرفتار شدہ ملزمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور گولیاں چلیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور یونس مسیح شدید زخمی ہوگیا جنہیں سٹی ہسپتال گلگلت منتقل کردیا گیا تاہم یونس مسیح کی تشویشناک صورتحال پر اسے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا.

13 c.jpg